ETV Bharat / entertainment

Alia Bhatt Dance on Naatu Naatu: عالیہ بھٹ نے ایوارڈ تقریب میں ناٹو ناٹو پر رقص کیا، ویڈیو وائرل - آر آر آر کا گانا ناٹو ناٹﷺ

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ اس ویڈیو میں وہ اپنی فلم 'آر آر آر' کے گانے ناٹو ناٹو پر رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔ عالیہ بھٹ کی اس وائرل ویڈیو پر ایک نظر ڈالیں۔Alia Bhatt Dance on Naatu Naatu

عالیہ بھٹ نے ایوارڈ تقریب میں ناٹو ناٹو پر رقص کیا، ویڈیو وائرل

author img

By

Published : Feb 28, 2023, 11:22 AM IST

ممبئی: 'گنگوبائی کاٹھیاواڑی' کی اداکارہ عالیہ بھٹ نے اتوار کو زی ایوارڈز میں شرکت کی۔ عالیہ کو 'گنگوبائی کاٹھیاواڑی' کے لیے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس دوران عالیہ نے اپنی رقص سے حاضرین کے دل جیت لیے ہیں۔ ان کی پرفارمنس کا ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے، جس میں وہ اپنی فلم 'آر آر آر' کے گانے ناٹو ناٹو پر رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔ Alia Bhatt Dance on Naatu Naatu

اس وائرل ویڈیو میں عالیہ سفید ساڑھی پہنے 'ناٹو ناٹو' کے ہک اسٹیپس پر ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔ اس تقریب سے ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ شو کی میزبانی کر رہے آیوشمان کھرانہ اور ان کے بھائی اپارشکتی کھرانہ بھی عالیہ بھٹ کے ساتھ ناٹو ناٹو پر رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔ عالیہ نے ناٹو ناٹو کے ہندی ورژن پر ڈانس کیا ہے۔ واضح رہے کہ اصل میں یہ گانا ساؤتھ فلم انڈسٹری کے دو سپراسٹارز جونیئر این ٹی آر اور رام رام چرن پر فلمایا گیا ہے۔ لیکن عالیہ کی زبردست پرفارمنس نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیا ہے۔

عالیہ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ 'ناٹو ناٹو پر عالیہ کا ڈانس ایک وائب ہے۔ کیا زبردست انرجی ہے'۔ واضح رہے کہ اس تقریب میں عالیہ نے اپنی ایک اور فلم برہمسترا کے گانے کیسریا پر بھی پرفارم کیا۔ نومبر 2022 میں اپنی بیٹی راحہ کی پیدائیش کے بعد عالیہ پہلی بار اسٹیج پر پرفارمنس کرتی نظر آئی ہیں۔

عالیہ بھٹ اگلی بار کرن جوہر کی آئندہ رومانوی فلم 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' میں رنویر سنگھ، دھرمیندر، جیا بچن اور شبانہ اعظمی کے ساتھ نظر آئیں گی۔ یہ فلم 28 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ اس کے علاوہ عالیہ کے پاس فرحان اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'جی لے زرا' بھی ہے۔ اس فلم میں وہ کترینہ کیف اور پرینکا چوپڑا کے ساتھ نظر آئیں گی۔

مزید پڑھیں:Pakistani Actress Dances to Naatu Naatu: پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کا 'ناٹو ناٹو' نغمہ پر ڈانس کرنے کا ویڈیو وائرل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.