ETV Bharat / entertainment

Kudiye Ni Teri Vibe فلم سیلفی سے اکشے کمار اور مرنال ٹھاکر کا گانا 'کڑیے نی تیری وائب' ریلیز - سیلفی کا گانا کڑیے نی تیری وائب ریلیز

فلم سیتا رامم کی اداکارہ مرنل ٹھاکر، اکشے کمار اور عمران ہاشمی کی آنے والی فلم 'سیلفی' میں ایک گانے میں نظر آنے والی ہے۔ فلم کا گانا 'کڑیے نی تیری وائب' آج ریلیز کردیا گیا ہے۔

فلم سیلفی سے اکشے کمار اور مرنال ٹھاکر کا گانا 'کڑیے نی تیری وائب' ریلیز

author img

By

Published : Feb 9, 2023, 4:57 PM IST

ممبئی: 'سیتا رامم' کی کامیابی کے بعد اب خوبصورت اداکارہ مرنال ٹھاکر اکشے کمار اور عمران ہاشمی کی فلم سیلفی میں اپنی اداکاری کا جادو دکھانے کے لیے تیار ہیں۔ اداکارہ فلم میں شاندار انداز میں نظر آئیں گی جس کی جھلکیاں منظر عام پر آگئی ہیں۔ اداکارہ فلم کے ایک گانے ' کڑیے نی تیری وائب' میں اکشے کمار کے ساتھ ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔Kudiye Ni Teri Vibe Release

گانے میں مرنال کا گلیمرس انداز

فلم کا گانا آج ریلیز ہوگیا ہے جس کا ٹائٹل کُڑیے نی تیری وِب ہے جو ایک ڈانس نمبر ہے۔ گانے میں مرنل ٹھاکر بہت گلیمرس نظر آرہی ہیں۔ مرنل ٹھاکر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گانے کا ٹیزر بھی شیئر کیا ہے اور اس کے کیشپن میں لکھا ہے کہ ' کڑیے نی تیری وائب پر ڈانس کریں اور ایک دوسرے کے ساتھ سنیں! مکمل گانا اب ریلیز ہو چکا ہے'۔ گانے میں مرنل اور اکشے کے درمیان زبردست کیمسٹری دیکھنے کو مل رہی ہے۔

فلم فروری میں ریلیز ہوگی

واضح رہے کہ اکشے کمار اور عمران ہاشمی کی فلم ’سیلفی‘ کا ٹریلر 22 جنوری کو فلم میکرز نے ریلیز کیا ہے۔ راج مہتا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں اداکارہ ڈیانا پینٹی اور نصرت بھروچا بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ اکشے کمار اور عمران ہاشمی کی جوڑی پہلی بار آن اسکرین نظر آنے والے ہیں۔ یہ فلم رواں ماہ 24 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

جیسا کہ سیلفی کے ٹریلر میں دیکھا گیا ہے کہ فلم کی کہانی ایک سپر اسٹار (اکشے کمار) کے گرد گھومتی ہے، جو اپنی آن اسکرین شخصیت اور ڈرائیونگ کے شوق کے لیے مشہور ہے۔ کہانی میں موڑ تب آتا ہے جب وہ اپنا لائسنس کھو دیتا ہے۔ فلم میں عمران ہاشمی ایک مداح کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ سیلفی ملیالم فلم ڈرائیونگ لائسنس کا آفیشل ہندی ریمیک ہے، جس میں پرتھوی راج اور سورج وینجاراموڈو نے اداکاری کی ہے۔

مزید پڑھیں:مرنال ٹھاکر کی خوبصورت تصاویر پر نظر ڈالیں، دیکھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.