ETV Bharat / city

جموں و کشمیر میں بی جے پی حکومت ہر طرح سے ناکام: انل دھر - etv bharat urdu

نیشنل کانفرنس فاروق عبداللہ کی قیادت میں جموں و کشمیر کے عوام کے لیے کام کرے گی اور آنے والے انتخابات میں واحد سب سے بڑی جماعت بن کرابھرے گی۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس پارٹٰی کے لیڈر انل دھر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بی جے پی حکومت ہر طرح سے ناکام ہے۔

جموں و کشمیر میں بی جے پی حکومت ہر طرح سے ناکام:انل دھر

author img

By

Published : Sep 23, 2021, 4:41 PM IST

ضلع اودھم پور کی نیشنل کانفرنس پارٹی کا ضلعی یونٹ تشکیل دیا گیا۔ جس میں نیشنل کانفرنس پارٹٰی کے لیڈر سنیل ورما کو ضلعی سربراہ اور ایس ٹی سیل کے محمد غنی کو ضلعی سربراہ منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر پارٹی کے جموں صوبے کے نائب صدر انل دھر مہمان خصوصی کے طور پر تقریب میں شرکت کی۔

جموں و کشمیر میں بی جے پی حکومت ہر طرح سے ناکام:انل دھر

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انل دھر نے کہا کہ ضلعی سطح پر نئی پارٹی کی تشکیل کے ساتھ ہی ضلع ادھم پور میں نیشنل کانفرنس اب پارٹی کو پنچایت کی سطح پر مزید مضبوط کرے گی اور آنے والے انتخابات میں نیشنل کانفرنس پارٹٰی لوگوں کے حقوق کیلئے لڑے گی۔

نیشنل کانفرنس پارٹی فاروق عبداللہ کی قیادت میں جموں و کشمیر کے عوام کے لیے کام کرے گی اور آنے والے انتخابات میں واحد سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انل دھر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بی جے پی حکومت ہر طرح سے ناکام ہوئی ہے۔ یہاں تک کہ مرکز اور جے اینڈ کے یو ٹی انتظامیہ میں بھی کسی ایک شہری کا کام نہیں کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:دو پولیس اہلکاروں سمیت چھ سرکاری ملازمین نوکری سے برطرف

لوگوں میں شدید غصہ ہے۔ بی جے پی کے رہنما یا کارکن خود بھی پریشان ہیں اور جس طرح جموں صوبے میں کاروباری طبقے نے کل جموں کو مکمل طور پر بند کردیا تھا۔

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی کے بارے میں لوگوں میں کافی غصہ ہے یا لوگوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی پالیسیوں کی مخالفت شروع کردی ہے۔ اس وقت جموں و کشمیر میں مکمل آمریت کا ماحول غالب ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.