سرینگر کی آبی پناہگاہوں میں پیر کے روز سے وائلڈ لائف آئکونک ہفتے کا آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر تقریباً 50 طلباء نے بطور رضاکارانہ ہوکرسر کو تحفظ فراہم کرنے کا عہد کیا۔ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ریجنل وائلڈ لائف آفیسر راشد نقاش نے کہا کہ 'آج کے دن ہم نے آبی پناہ گاہوں کو میتروں (دوستوں) کے ساتھ مل کر عہد کیا کہ اس آبی پناہ گاہ کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اقدمات اٹھائیں گے۔ اس ہفتے کے دوران عوام میں آبی پناہ گاہ کے حوالے سے شعور، بیداری کی کوشش کریں گے'۔
مزید پڑھیں: جموں وکشمیر مسابقتی امتحان 24 اکتوبر کو ہوگا
اُن کا مزید کہنا تھا کہ'ہمارا بس ایک ہی مقصد ہے کی ہوکرسر کو تحفظ فراہم کیا جاسکے وہیں محکمے کا کہنا تھا کہ'ان کے جانب سے دستاویزات جمع کیے گئے ہیں، تاہم ابھی تصدیق باقی ہے۔'