سری نگر: وقفے وقفے سے ہوئی بارشوں کے بعد محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے دو روز کے دوران موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی کشمیر میں 12 ستمبر سے موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ Weather forecast to remain dry in Kashmir
ادھر سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 29.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس مدت کے دوران پہلگام میں 4.8 ایم ایم، گلمرگ میں 3ایم ایم بوندا باندی ہوئی ہے۔ وادی میں رک رک کر بارشوں کے باعث شبانہ درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت16.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ dry Weather in Kashmir
یہ بھی پڑھیں: Kashmir Weather کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی بارشوں کی پیش گوئی
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت9.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت11.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت15.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 15.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا وادی کشمیر میں اتوار کے روز مطلع ابر آلود رہا جس سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی۔
یو این آئی