ETV Bharat / city

مودی حکومت نے صرف دو برسوں میں ستر برسوں کے کام کردیئے: انوراگ ٹھاکر - इंडोर स्टेडियम

مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے آج ضلع بڈگام میں انڈور اسٹیڈیم کا افتتاح کیا۔ ان کے ہمراہ ایل جی کے مشیر فاروق احمد خان بھی تھے۔

مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر
مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر
author img

By

Published : Sep 27, 2021, 7:56 PM IST

مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے آج وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں انڈور اسٹیڈیم کا افتتاح کیا۔ انوراگ ٹھاکر کے ہمراہ ایل جی کے مشیر فاروق احمد خان بھی تھے۔ اس دوران پرنسپل سیکریٹری یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس الوک کمار کے علاوہ ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کشمیر، ڈی سی بڈگام کے علاوہ دیگر کئی اعلیٰ عہدیدار موجود رہے۔

ستر برسوں میں جو کام نہیں ہوئے،مودی حکومت نے صرف دو برسوں میں کرکے دکھائے: انوراگ ٹھاکر

مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے اس دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈور اسٹیڈیم کے بننے سے اب کھلاڑیوں کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب انہیں مشق کرنے کے لئے جگہ ملی اور وہ اب اپنے کھیل کو مزید بہتر بناسکتے ہیں۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ بھارتی کھلاڑی اب کھیلوں کی دنیا میں اپنا لوہا منواکر ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کررہے ہیں۔ اولمپک اور دیگر کھیل کے ٹورنامنٹس میں اس کی مثال دیکھنے کو ملی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت کی یہ کوشش ہے کہ کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم فراہم ہو۔ ان کے کھیل کو بہتر بنانے کے لئے بہتر کوچ درکار ہے۔ ان انڈور اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کو بہترین کوچ ملیں گے جس سے کھلاڑیوں کا کھیل بہتر ہوگا اور انہیں آگے بڑھنے کا بھی موقع ملے گا۔
انوراگ ٹھاکر نے خطاب کے دوران کہا کہ ہر ضلع میں انڈور اسٹیڈیم بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب چاہے باہر بارش ہو یا پھر برف کھلاڑیوں پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

مقامی کھلاڑیوں نے انڈور اسٹیڈیم کے بننے سے خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ انڈور اسٹیڈیم کھلاڑیوں کی دیرینہ مانگ تھی۔

مقامی کھلاڑیوں کے مطابق اسٹیڈیم کے بننے سے ان کے کھیل میں کافی میں مزید بہتری آئے گی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ جموں وکشمیر میں جو کام گزشتہ ستر برسوں میں نہیں ہوئے تھے مودی حکومت نے انہیں دو سالوں میں پورا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بائیس انڈور اسٹیڈیم بنائے گئے اور اس کے علاوہ دیگر کھیلوں کے لئے بھی اقدامات کئے گئے۔

مزید پڑھیں:گاندر بل: انو راگ ٹھاکر نے زیڈ پی ای او اور پلے فیلڈ کا سنگ بنیاد رکھا

انہوں نے مزید کہا کہ نجی پورٹلس اور اخباروں کو عوام کے سامنے صحیح خبر پہنچانے کے لیے ذمہ داری سے کام لینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی آرٹسٹ کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور ان کے مطالبات پر بھی جلد غور کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.