تینوں زرعی قوانین (Farm laws repeal) کو واپس لینے کے اعلان کے بعد مودی حکومت (Modi Government)کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کئی افراد نے سوال کیا ہے کہ 'کیا اب دفعہ 370 (Article 370 )کو بھی بحال کیا جائے گا۔' سنہ 2019 کے اگست مہینے کی 5 تاریخ کو مرکزی حکومت نے دفعہ 370 اور 35 اے کو منسوخ کر کے جموں و کشمیر کو دو مرکزی زیر انتظام خطے میں تقسیم کیا تھا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے گرونانک جینتی کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کا اعلان کیا۔ وہیں اس اعلان کے بعد ٹویٹر پر کئی افراد نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ایک ٹوئٹر یوزر ڈپتانو ڈے کا کہنا تھا کہ 'گرونانک جینتی پر زرعی قوانین واپس لیے گئے، عید پر دفعہ 370 بحال کی جائے گی؟'
- مزید پڑھیں: تینوں زرعی قوانین واپس لینے کا اعلان
صحافی شاکر میر کا کہنا تھا کہ 'اب دفعہ 370 کی بحالی اگر مودی حکومت نہیں تو سپریم کورٹ کرے گی۔ کیونکہ جس بنیاد پر اس اقدام کو اٹھایا گیا وہ ناقص ہے۔ مرکزی طور پر مقرر کیا گیا گورنر کسی منتخب حکومت کا متبادل نہیں ہو سکتا اور ججوں کو بھی اس بڑے مسئلے کو نظر انداز کرنا بہت مشکل ہوگا'۔
دفعہ 370 کے حوالے سے ابھی تک تقریباً 10000 ٹویٹ ہو چکے ہیں۔