ETV Bharat / city

سرینگر کے کچھ علاقوں میں کورونا کرفیو نافذ

author img

By

Published : Sep 24, 2021, 7:00 PM IST

ضلع انتظامیہ نے جمعہ سے شہر سرینگر کے چند علاقوں میں اگلے 10 روز تک کورونا کرفیو کو نافذ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

سرینگر انتظامیہ کی جانب جاری کردہ حکمنامے میں ایس ایم سی وارڈ نمبر 55 حول، 56 عالمگیر بازار، وارڈ نمبر 63 کاٹھی دروازہ شامل ہیں جہاں کورونا کرفیو کو نافذ کیا گیا ہے۔ وہیں لال بازار کے ایس ایم سی وارڈ نمبر 69، بوٹہ شاہ محلہ وارڈ نمبر 60 اور عمر کالونی 61 وارڈ نمبر میں بھی کرونا کرفیو نافذ رہے گا۔

حکمنامہ
حکمنامہ

وہیں ان مذکورہ علاقوں میں کرفیو کے دوران ضرورت خدمات پر کوئی پابندی عائد نہی ہوگی۔ کھانے پینے کی ضروری اشیاء کی دوکانیں،سبزی، گوشت اور دودھ وغیر کی دوکانیں صبح 7 بجے سے دن کے گیارہ بجے تک کھلی رہیں گی۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سرینگر اعجاز اسد کے مطابق ان علاقوں میں تمام شاپنگ مالز،سیلونز،ریستوران، اسپورٹ کمپلیکس،جم،نائی کی دکانیں اور پارکس وغیر مکمل طور پر بند رہیں گی۔

ادھر سماجی، مذہبی اجتماعات اور دیگر شادی بیاں کی تقریبات میں صرف 20 افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی جبکہ فوت ہونے والے کسی شخص کی آخری رسومات انجام دینے کے لیے خالص 10 افراد ہی شرکت کرنے اجازت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ پروٹوکال کی خلاف ورزی: ضلع مجسٹریٹ سرینگر

حکمنامے مزید کہا گیا ہے ان علاقوں میں کورونا کرفیو کے دوران کورونا مخالف ٹیکہ کاری مہم بنا روکاوٹ جاری رہے گی ،جبکہ کنٹینمٹ زونز میں موبائل ویکسینیشن ٹیموں کو متحرک کیا جائے گا ۔

واضح رہے شہر سرینگر کے مخصوص علاقوں میں کورونا کے بڑھتے مثبت معاملات کے پیش نظر سرینگر انتظامیہ نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.