ترال:گورنمنٹ ڈگری کالج ترال Govt Degree College Tral میں ڈسٹرکٹ الیکشن آفس پلوامہ کی جانب سے ایک سویپ آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا SVEEP Awareness Program in Tral Collegeگیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ اس موقع پر مہمان خصوصی تھےجبکہ پرنسپل ڈگری کالج ترال مہمان زی وقار کے بطور موجود تھے۔
اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ نے اپنے خطاب میں شرکاء پر زور دیا کہ وہ معلومات کو دوسروں تک پہنچائیں۔ انہوں نے تمام شرکاء کو SVEEP عمل میں حصہ لینے پر بھی زور دیا۔
انہوں نے اس طرح کی قیمتی مہمات کے انعقاد پر ڈسٹرکٹ SVEEP ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا اور مستقبل قریب میں طلبہ کے لیے بھی ایسے ہی پروگرام منعقد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس دوران ماسٹر ٹرینرز کی جانب سے جمہوری نظام میں ووٹ کی اہمیت کے بارے میں عام آگاہی دی گئی۔بیداری پروگرام میں سرپنچوں، پنچوں، بی ایل اوز اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔
مذید پڑھیں:ADC Tral on Covid Crisis: عوام کورونا گائیڈ لائنز پر عمل کریں
اس موقع پر ترال کے مختلف اسکولوں سے آئے ہوئے طلبہ نے ایک پینٹنگ مقابلے میں شرکت کی بعد میں امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ نے بتایا آج پروگرام کے اس پروگرام میں مختلف طلبہ نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
انھوں نے بتایا کہ اس قسم کے پروگرام مستقبل میں بھی منعقد کیے جائیں گے۔