ETV Bharat / city

Nine killed In Road Accident: سری نگر۔ لداخ ہائی وے پر سڑک حادثے میں 9 افراد ہلاک

پولیس نے بتایا کہ کارگل سے سون مرگ جانے والی ایک ٹویرا کار سڑک سے پھسل کر سری نگر-لداخ ہائی وے پر چنی نالہ مندر موڑ پر تقریباً 500 فٹ گہری کھائی میں گرگئی۔ Nine killed in Road Accident on Srinagar-Ladakh Highway

سڑک حادثہ
سڑک حادثہ
author img

By

Published : May 26, 2022, 10:17 AM IST

Updated : May 26, 2022, 4:32 PM IST

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں بدھ کو سری نگر-لداخ ہائی وے کے زوجیلا پاس پر ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گرجانے سے 9 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ کارگل سے سون مرگ جانے والی ایک ٹویرا کار سڑک سے پھسل کر سری نگر-لداخ ہائی وے پر چنی نالہ مندر موڑ پر گہری کھائی میں گرگئی۔

سری نگر۔ لداخ ہائی وے پر سڑک حادثہ

پولیس نے بتایا کہ گاڑی کے ڈرائیور سمیت 9 افراد کی موت ہو گئی جبکہ ایک زخمی شخص کو علاج کے لیے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایس کے آئی ایم ایس) سری نگر بھیجا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں کتنے افراد سوار تھے۔ جموں و کشمیر پولیس، فوج، بیکن اور مقامی لوگوں نے جائے موقع پر پہنچ کر بچاؤ مہم شروع کی۔

مزید پڑھیں:Road Accident in Chadoora Budgam: چاڈورہ سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک، اہل خانہ کا قتل کا الزام

جموں و کشمیر کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر عامر علی نے کہا، "سرینگر-لداخ ہائی وے کے زوجیلا پاس پر ایک تویرا کار گہری کھائی میں گرجانے سے 9 سے آٹھ افراد کی موت ۔ پولیس، فوج، بیکن، مقامی افراد موقع پر پہنچے۔

یو این آئی

Last Updated : May 26, 2022, 4:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.