بڈگام پولیس کے مطابق ان افراد کو خانصاحب کے سمسان وترہیل علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے، یہ افراد غیر قانونی طور پر زمین کی کھدائی کرکے اس کا کاروبار کر رہے تھے۔ پولیس نے کہا کہ 'چھ ٹپر گاڑیوں کو بھی ضبط کیاگیا ہے'۔
گرفتار شدہ افراد کی شناخت شولی پورہ بڈگام کے بشیر احمد، طارق احمد اور محمد شاہد کے طور پر اور دو افراد کا تعلق ہردویل سے بتایا جا رہا ہے جن کی شناخت جاوید احمد چوپان اور ریاض احمد کے طور پر ہوئی ہے۔ جبکہ جوالہ پورہ کے بلال احمد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ایک دہائی سے سرینگر-جموں شاہراہ پر گریڈ سیپریٹر زیر تعمیر
اس تعلق سے پولیس اسٹیشن خانصاحب میں ایف آئی درج کی گئی ہے اور تفتیش جاری ہے۔ واضح رہے کہ ضلع انتظامیہ بڈگام نے پہلے ہی غیر قانونی طور پر کانکنی اور زمین کی کھدائی پر سخت پابندی عائد کردی ہے، ساتھ ہی لوگوں کو یہ تنبیہ کیا گیا کہ اگر کوئی اس غیر قانونی عمل میں ملوث پایا گیا تو سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔