ETV Bharat / city

سینئر پولیس افسرمقصود الزمان معطل

محکمہ داخلہ کے حکمنامے کے مطابق سینئرپولیس افسرمقصود الزمان نے بارڈر بٹالین میں اسامیوں پر ہوئی بھرتی میں غیر اخلاقی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ حکمنامے میں کہا گیا ہے جموں و کشمیر سول سروسز 1956 کے رول 31  کے اختیارات کے تحت مقصود الزمان کو فوری طور پر معطل کیا جاتا ہے۔

سینئر پولیس افسرمقصود الزمان معطل
سینئر پولیس افسرمقصود الزمان معطل
author img

By

Published : Aug 17, 2021, 8:10 AM IST

Updated : Aug 17, 2021, 9:27 AM IST

جموں و کشمیر پولیس نے سینئر پولیس افسر مقصود الزمان کو بارڈر بٹالین میں اسامیوں پر بھرتی میں غیر ذمہ دارانہ رول ادا کرنے کے الزام میں معطل کردیا ہے اور انہیں تا حکم ثانی نتظار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مقصود الزمان انڈین ریزریو پولیس کے 8 ویں بٹالین میں تعینات تھے اور دو بارڈر بٹالین کانسٹیبلز کی اسامیوں کی بھرتی کے بوڈ ممبر تھے۔

محکمہ داخلہ کے حکمنامے کے مطابق سینئر پولیس افسر مقصود الزمان نے بھرتی کرنے میں کی غیر اخلاقی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ حکمنامے میں کہا گیا ہے جموں و کشمیر سول سروسز 1956 کے رول 31 کے اختیارات کے تحت مقصود الزمان کو فوری طور پر معطل کیا جاتا ہے۔

مقصود الزمان معطل
مقصود الزمان معطل

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ پولیس افسر کے خلاف اسامیوں کی بھرتی میں بد عنوانی کی شکایات موصول ہوئیں تھیں۔ جس کے بعد پولیس کے اعلی حکام اور محکمہ داخلہ کی طرف سے انہیں معطل کرنے کے احکامات صادر کیے گئے۔

مزید پڑھیں:

بارہمولہ: قتل کیس میں تفتیش کا ویڈیو وائرل، دو پولیس اہلکار معطل

مقصود الزمان جموں و کشمیر پولیس سروس کے سینئر افسر ہیں اور کئی اضلاع میں انہوں نے بطور ایس پی خدمات انجام دی ہیں۔

وہ سرینگر شہر میں ایس پی ٹریفک کے طور پر بھی اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

Last Updated : Aug 17, 2021, 9:27 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.