ETV Bharat / city

واقعۂ کربلا اور یومِ عاشورا - MUHARAM IN KASHMIR

اسلامی تاریخ میں واقعۂ کربلا ایک ایسا دل سوز سانحہ ہے کہ رہتی دنیا تک اس کا درد ہر ایک مسلمان کے دل میں اٹھتا رہے گا۔ کربلا حق وباطل کے درمیان امتیاز کی علامت ہے۔ ظلم اور بربریت کے خلاف اس کی مثال رہتی دنیا تک دی جاتی رہے گی۔

تصویر
تصویر
author img

By

Published : Aug 19, 2021, 5:14 PM IST

Updated : Aug 20, 2021, 9:52 AM IST

سردار الانبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے دی گئی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جموں وکشمیر میں یوم عاشورہ دس محرم الحرم کو انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور ان کے ساتھیوں نے اسلام کی سربلندی اور حق و صداقت کی بالادستی کے لیے میدان کربلا میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے عظیم قربانی دی تھی۔ یوم عاشورہ اسی مناسبت سے ہر سال پوری مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

واقعہ کربلا اور یوم عاشورہ

اس سلسلے میں مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر مقدس مقامات پر مجالس عزا کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جہاں علمائے کرام اور ذاکرین نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی سیرت طیبہ اور فلسفۂ قربانی پر روشنی ڈالی۔

وادیٔ کشمیر کے شیعہ آبادی والے علاقوں میں چھوٹے بڑے تعزیے، علم شریف اور ذوالجناح کے جلوس نکالے گئے جن میں عزاداروں کی کثیر تعداد نے غم حسینی میں ماتم ،گریہ وزاری اور سینہ کوبی کی۔

محرم کے پورے مہینے اور خاص کر ابتدائی دس دنوں تک مجلسوں، نوحہ خوانی، مرثیہ خوانی اور ماتم کا سلسلہ برابر جاری رہتا ہے۔
اسلامی تاریخ میں واقعۂ کربلا ایک ایسا دل سوز سانحہ ہے کہ رہتی دنیا تک اس کا درد ہر ایک مسلمان کے دل میں اٹھتا رہے گا۔ کربلا حق وباطل کے درمیان امتیاز کی علامت ہے۔ ظلم اور بربریت کے خلاف اس کی مثال رہتی دنیا تک دی جاتی رہے گی۔

کربلا ایک ایسا واقعہ یے جس سے عالم کی تمام چیزیں متاثر ہوئیں۔ آسمان متاثر ہوا، زمین، شمس وقمر متاثر ہوئے۔ یہ وہ غم انگیز اور الم آفرین واقعہ ہے جس نے جاندار اور بے جان کو خون کے آنسو رلادیا۔

مزید پڑھیں:یوم عاشورا کے پیش نظر سرینگر میں بندشیں نافذ

دس محرم الحرم سن 61 ہجری کو فرزند رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کو کربلا کے میدان میں ان کے اصحاب و انصار کے ساتھ تین دن کا بھوکا اور پیاسا شہید کردیا گیا تھا۔ حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں نے میدان کربلا میں اسلام کی بقاء کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ایسی مثال قائم کی جس نے رہتی دنیا تک حق و باطل کے درمیان واضح حد قائم کردی۔

اک کربلا نہیں ہے فسانہ حسین کا
ہر ایک زندہ دل ہے ٹھکانہ حسین کا
وہ شاہ ہے بادشاہ ہے شہنشاہ ہے دین کا
ہوتا نہیں ہے ختم زمانہ حسین کا

Last Updated : Aug 20, 2021, 9:52 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.