ETV Bharat / city

سرینگر: سماج میں پنپ رہی برائیوں کے خلاف آگاہی پروگرام - जम्मू और कश्मीर ग्रामीण विकास सोसायटी मुबारक गुल

جموں وکشمیر رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی کی جانب سے بدھ کے روز ٹیگور ہال سرینگر میں ہیلپ گروپ انشیٹو کے تحت منعقدہ پینٹنگ مقابلہ میں بہتری کارکردگی دکھانے والے اسکولی بچوں کو انعامات سے نوازنے کے لیے ایک خاص تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

فوٹو
فوٹو
author img

By

Published : Sep 29, 2021, 10:08 PM IST

Updated : Sep 29, 2021, 10:41 PM IST

تقریب میں نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبدللہ اور سابق اسپیکر و چئیرمین جموں وکشمیر رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی مبارک گل نے مہمان خصوصی کے طور شرکت کی،جبکہ سو سائٹی کے دیگر عہدیداروں کے علاوہ پینٹنگ اور ڈرائنگ مقابلے میں حصہ لے چکے مختلف اسکولی طلبہ بھی موجود رہیں۔

سرینگر: سماج میں پنپ رہی برائیوں کے خلاف آگاہی پروگرام
موسمیاتی تبدیلی، نوجوانوں میں خود کشی کا بڑھتا رجحان اور منشیات کی بدعت سے متعلق اسکولی طلباء کی جانب سے بنائی گئی پینٹنگ اور ڈرائنگ کو نمائش کے طور بھی رکھا گیا تھا۔وہیں اس منعقدہ تقریب میں پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو مہمان خصوصی کے ہاتھوں ٹرافی اور سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا۔اس موقع پر رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبدللہ نےکہا سماج میں بڑھتے بدعات کا قلع قمع کرنے کے لئے اسلامی تعلیمات ہی واحد راستہ ہے جس کے لیے اسلامی اسکالرز، ائمہ مساجد اور دیگر سماجی کارکنان کو آگے آنے کی از حد ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیری نوجوان نے ’لاٸف آف پرافٹ محمدﷺ‘ تحریر کی

اس موقعے پر چئیرمین جموں وکشمیر رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی مبارک گل نے کہا کہ ماحولیات میں بے جا انسانی مداخلت سے پنپ رہے خطرات،نوجوانوں میں بڑھتے خودسوزی کے واقعات اور منشیات کی لت یہ ایسے معاملات ہیں جو کہ سماج کو اندر ہی اندر کھولا کررہے ہیں ایسے میں ان بدعات کو روکنے کے لیے انفرادی اور اجتماع سطح ہر کو اپنی زمہ داری نبھانی ہوگی۔

مزید پڑھیں:کشمیر: خشک میوہ جات کی کمی، بازار ویران

جموں وکشمیر رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی کی جانب سے سماجی بدعات سے متعلق آگاہی کے پروگرام آنے والے دنوں میں دیگر اضلاع میں منعقد کئے جارہے ہیں۔

Last Updated : Sep 29, 2021, 10:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.