جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کاکا پورہ علاقے میں پیر کے روز نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں زخمی ہونے والے ریلوے پروٹیکشن فورس کا ایک افسر سرینگر کے ایس ایچ ایم ایس ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے پروٹیکشن فورس کے سب انسپکٹر کی شناخت دیو راج کے طور پر کی گئی ہے جو پلوامہ حملے میں زخمی ہوئے تھے۔ RPF officer injured in Pulwama Militant attack dies in Srinagar hospital
- یہ بھی پڑھیں: Kakpora Railway Station Attack: پلوامہ کاکہ پورہ ریلوے اسٹیشن میں حملہ، آر پی ایف اہلکار ہلاک
زخمی آر پی ایف افسر کا ایس ایم ایچ ایس کے آئی سی یو وارڈ 17 میں علاج کیا جارہا تھا جہاں آج وہ زندگی کی جنگ ہار گئے۔ واضح رہے کہ پیر کی شام کو جنوبی کشمیر کے کاکا پورہ علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ریلوے پروٹیکشن فورس کے دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ دونوں زخمی اہلکاروں کو علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایچ سی سریندر کمار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ پولیس نے اس سلسلے میں پہلے ہی کیس درج کر لیا تھا، مزید تفتیش جاری ہے۔ RPF officer injured in a militant attack