چنار کارپس کمانڈر لیفٹینینٹ جنرل کے جے ایل ڈھلن کی قیادت میں سرحدی علاقوں، شمالی کشمیر کے اندرونی علاقوں کا جائزہ لیا گیا۔
انہیں دیگر فوجی حکام کی جانب سے جانکاری فراہم کی گئی۔
لیفٹینینٹ جنرل کے جے ایل ڈھلن نے فوجی جوانوں کی بہتر کارکردگی کے لیے تعریف کی۔
اس کے علاوہ انہوں نے فوجی حکام و اہلکاروں سے کہا کہ وہ زیادہ متحرک رہیں، اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں اور دشمن کے حملوں کا فوری جواب دیں۔
ان کے علاوہ ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے بھی مختلف سکیورٹی اہلکاروں سے ملاقات کی۔
اس موقع پر انھوں نے ان سبھی کی کوششوں کی تعریف کی جو کاؤنٹر ٹیریررسٹ آپریشن کو کامیابی کے ساتھ انجام دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔