ETV Bharat / city

بے روز گاری، نوجوان کا سب سے بڑا مسئلہ: محبوبہ مفتی - نوجوان طبقہ کے لیے بے روز گاری سب سے بڑا مسئلہ

جموں میں ایک عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ 'بھارتیہ جنتا پارٹی نے ہمیشہ ہند و مسلم اتحاد کو توڑنے کی سیاست کی ہے، جبکہ انتخابات میں کامیابی کے لیے یہ کام ایک بار پھر شروع کر دیا گیا ہے۔

بے روز گاری، نوجوان کا سب سے بڑا مسئلہ
بے روز گاری، نوجوان کا سب سے بڑا مسئلہ
author img

By

Published : Nov 16, 2021, 10:52 PM IST

پی ڈی پی کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ جموں وکشمیر محبوبہ مفتی نے کہا کہ 'بھارتیہ جنتا پارٹی کی ناکامیوں کی وجہ سے اس وقت نوجوان طبقہ کے لیے بے روز گاری سب سے بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔

بے روز گاری، نوجوان کا سب سے بڑا مسئلہ

جموں میں ایک عوامی اجلاس کے دوران انہوں نے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے ہمیشہ ہند ومسلم کو توڑ نے کی سیاست کی ہے، جبکہ انتخابات میں کامیابی کے لیے یہ کام ایک بار پھر شروع کر دیا گیا ہے۔

  • بی جے پی اور آر ایس ایس فرقہ پرست جماعتیں ہیں: محبوبہ مفتی

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 'بھارتیہ جنتا پارٹی نے اتر پردیش انتخابات میں کامیابی کے لیے تریپورہ سے ہند ومسلم مابین فسادات کی شروعات کر کے اسے مہاراشٹرا تک پہنچادیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسان گذشتہ ایک برس سے اپنے مطالبات کے پیش نظر احتجاج کر رہے ہیں، جبکہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد بھی نوجوانوں بالخصوص جموں کے نوجوانوں کے ساتھ کوئی انصاف نہیں کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.