ETV Bharat / city

Young Author Manpreet Kaur: ملیے نوجوان مصنفہ منپریت کور سے - manpreet kour young poet from srinagar

سرینگر کے سولنہ علاقے سے تعلق رکھنے والی منپریت کور 16 صدی کے مفکر اور نامور شاعر بھائی نندلال کی شاعری سے بے حد متاثر ہے۔ "بلیوز اینڈ بلیس " اس ہونہار لڑکی کی پہلی کتاب ہے اور "کشمیریت" کے نام سے یہ اپنی دوسری کتاب اس وقت لکھ رہی ہے۔Young Author Manpreet Kaur

meet-young-poet-social-activist-manpreet-kaur-from-srinagar
ملیے نوجوان مصنفہ منپریت کور سے
author img

By

Published : Mar 24, 2022, 4:42 PM IST

Updated : Mar 24, 2022, 5:29 PM IST

سرینگر: ٹکنالوجی کے اس تیز رفتار دور میں اگرچہ کتابیں پڑھنے اور مطالعہ کرنے کا رجحان نئی نسل میں کم ہوتا جارہا ہے، تاہم اس بیچ وادی کشمیر میں ایسے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بھی سامنے آرہے ہیں جو نہ صرف کتاب بینی بلکہ لکھنے کا بھی بے حد شوق رکھتے ہیں۔ یہ ہیں 21 سالہ منپریت کور، منپریت کی دلچسپی، صلاحیت اور ذہانت دیگر لڑکیوں سے زرا ہٹ کے ہے۔منپریت اپنے وقت کو بہتر طور استمعال میں لاکر پڑھائی کے ساتھ ساتھ نہ صرف سماجی خدمت انجام دے رہی ہے بلکہ اپنی تخلیقی ذہانت کو بھی پروان چڑھا رہی ہے۔Young Author Manpreet Kaur

ملیے نوجوان مصنفہ منپریت کور سے
منپریت نے "بلیوز اینڈ بلیس " Blue And Bliss نامی سے نظموں کی ایک کتاب منظر عام پر لائی ہے۔اس کتاب میں زندگی کے نشیب و فراز کو موضوع گفتگو بنا کر ہر حال میں خالق کائنات کا شکر گزار رہنے کی طرف اشارہ کیا گیا یے، وہیں اس کتاب میں زندگی کے اترار چڑھاو کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا۔ سائنس سٹریم میں گریخویشن رہی ہے منپریت قومی اور بین الاقوامی سطح کے نامور مصنفوں کی کتابیں پڑھنے میں کافی دلچسپی رکھتی ہیں، تاکہ یہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بہتر طور ابھار سکے۔ سرینگر کے سولنہ علاقے سے تعلق رکھنے والی منپریت کور 16 صدی کے مفکر اور نامور شاعر بھائی نندلال کی شاعری سے بے حد متاثر ہے۔ 15 برس کی عمر سے ہی منپریت کور اپنے خیالات اور اردگرد کے ماحول کو اپنی تحریروں کے ذریعے ظاہر کرتی آرہی ہیں۔ "بلیوز اینڈ بلیس " اس ہونہار لڑکی کی پہلی کتاب ہے اور "کشمیریت" کے نام سے یہ اپنی دوسری کتاب اس وقت لکھ رہی ہے۔وہیں اس ہونہار کو اب تک کئی انعامات اور اعزازات سے بھی نوازا جاچکا ہے،جن میں شاعری کے زمرے میں ینگ ایچیوارس 2021 کا ایواڈ بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

تخلیقی ذہانت کی مالک منپریت خدمت خلق کے جزبے سے بھی سر شار ہے اوریہ ایک غیر سرکاری سماجی تنظیم کے ساتھ جڑ کر سماجی کے تئیں اپنی خدمت بھی انجام دے رہی ہے۔کووڈ کے دوران اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ضرورت مندوں میں کھانے پینے کی اشیاء سمیت دیگر ضروری سامان مہا کرانے میں بھی یہ پیش پیش رہی ہے۔منپریت اپنی صلاحیت اور قابلیت سے نہ صرف اپنے والدین کا نام روشن کررہی ہے بلکہ دوسروں کے لئے بھی مشعل راہ بن رہی ہے۔

Last Updated : Mar 24, 2022, 5:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.