سری نگر: شمالی کشمیر کے سوپور میں 45 سالہ شخص کا پیر پھسل جانے کے نتیجے میں نالہ میں غرقاب ہوا۔ پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی جانب سے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اتوار دیر شام کو سیر جاگیر سوپور میں 45 سالہ شخص پیر پھسل جانے کے نتیجے میں نالہ میں غرقاب ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں اور پولیس نے ریسکیو آپریشن شروع کیا تاہم رفیق احمد میر ساکن درنگہ بل بارہ مولہ کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا۔ Man Drowns in Sopore
یہ بھی پڑھیں: Elderly Man Drowns to death : سرینگر میں معمر شہری غرقاب
پیر کے روز بھی لاش کی بازیابی کی خاطر ریسکیو آپریشن جاری رہا۔ بتادیں کہ اتوار کے روز ہردہ شیوا سوپور میں بھی ایک کمسن لڑکا نہانے کے دوران ڈوب گیا تھا۔
یو این آئی