ETV Bharat / city

جموں و کشمیر: پولیس سب انسپکٹر کے امیدواروں کی عمر میں دو برس کی رعایت - یو ٹی کیڈر کی پوسٹوں

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ سب انسپکٹرز کی جاری بھرتی کے لیے امیدواروں کی عمر کی قید 28 سے بڑھا کر 30 سال کر دی گئی ہے جبکہ یو ٹی کیڈر کی پوسٹوں کو بھی 800 سے بڑھا کر 1200 کر دیا گیا ہے۔

lg manoj sinha
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا
author img

By

Published : Nov 11, 2021, 3:12 AM IST

جموں وکشمیر انتظامیہ نے بدھ کے روز جموں و کشمیر پولیس میں سب انسپکٹرز کی جاری بھرتی کے عمل میں خواہشمندوں کے لیے عمر کی خصوصی رعایت میں عمر کی بالائی حد کو 30 سال تک بڑھا دیا جبکہ یوٹی میں سب انسپکٹر اسامیاں 800 سے بڑھا کر 1200کر دی گئی ہیں۔ یہ اعلان لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے دفتر سے ایک ٹویٹ پیغام کے ذریعے کیا گیا۔

مختلف وفود کی نمائندگی کے بعد حکومت نے جموں وکشمیر پولیس میں سب انسپکٹر کے لیے جاری بھرتی کے لیے امیداروں کے عمر میں مزید چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے بعد اب عمر کو 28 برس سے بڑھا کر 30 برس کر دی گئی ہیں ۔وہیں یوٹی کیڈر کی اسامیوں کی تعداد 800 سے بڑھا کر 1200 کی گئی ہے۔

courtesy tweeter
بشکریہ منوج سنہا ٹویٹر

ایل جی انتظامیہ کی جانب سے عمر کی بالائی حد میں اضافے اور سب انسکپٹر اسامیوں کی تعداد بڑھانے کے فیصلے پر جموں وکشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے ایل جی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایسوسی ایشن کے قومی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے اس سے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر ہم ایل جی کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب جموں وکشمیر کے زیادہ سے زیادہ امیدوار بھرتی کے عمل میں حصہ لے سکتے ہیں وہیں اس سے پڑھے لکھے بے روزگار نوجوان کو بڑی حد تک راحت ملے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.