جموں و کشمیر محکمۂ سیاحت اور مال نے وادیٔ کشمیر کے سیاحتی مقامات گلمرگ اور سونہ مرگ میں فوج کو آپریشنل اور ٹریننگ Operational & Training Purposes کے لیے 1389 کنال اراضی منتقل کی ہے۔
محکمۂ سیاحت کے ایک حکمنامے کے مطابق فوج کے کور کمانڈر کی درخواست کے بعد گلمرگ اور سونہ مرگ میں بالترتیب 1035 اور 354 کنال اراضی منتقل کی جارہی ہے۔
یہ اراضی ان مقامات پر مختلف جگہوں میں ہے, جہاں فوج اپنی سرگرمیاں جارے رکھے گی۔
وہیں جموں کے ضلع سانبہ کے بدھری علاقے میں فوج کی فائرنگ رینج کے لئے 3247 کنال اراضی منتقل کی گئی ہے۔
ہم آپ کو بتادیں کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر تنظیم نو قانون کے اطلاق کے بعد جموں و کشمیر انتظامیہ نے زمین کے متعلق قوانین میں تبدیلی کرکے فوج کو زمین منتقل کرنے کے لیے قانونی دشواریاں ہٹادی تھیں۔
ان قوانین کے مطابق فوج کسی بھی علاقے کو "اسٹریٹجک ایریا" Strategic area قرار دے کر زمین کی منتقلی کی لیے انتظامیہ کے پاس درخواست جمع کرا سکتی ہے۔