ETV Bharat / city

Pride of Kashmir Sareer Shaukat: وادیٔ کشمیر کا کم عمر گرافک ڈیزائنر اور ویب ڈیولپر سریرشوکت - وادی کشمیر کے سریرشوکت کا انوکھا کارنامہ

سرینگر کے حیدر پورہ علاقے کے رہنے والے 8 ویں جماعت کے اس ہونہار طالب علم نے اب تک الگ الگ قسم کی درجنوں ویب سائٹس ڈیولپ کیے ہیں Kashmir's youngest Web Developer and Graphic Designer Sareer Shaukat، جب کہ متعدد 'لوگو' اور گرافکس بھی ڈیزائن کئے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سریر شوکت نے گرافک ڈیزائنگ یا ویب ڈیولپر بننے کے لیے کوئی تربیتی کورس نہیں کیا ہے اور نہ ہی اسے کسی کی رہنمائی حاصل رہی ہے۔

وادیٔ کشمیر کا کم عمر گرافک ڈیزائنر اور ویب ڈیولپر سریرشوکت

author img

By

Published : Dec 6, 2021, 6:29 PM IST

Updated : Dec 6, 2021, 9:58 PM IST

عصر حاضر میں جہاں کم عمر کے اکثر بچے اپنے فارغ وقت میں موبائل گیمز اور کھیل کود میں گزارتے ہیں، وہیں سریر شوکت نے ویب ڈیولپنگ اور گرافک ڈیزائینگ کی تمام باریکیوں کو نہ صرف از خود سیکھا ہے، بلکہ یہ اپنی صلاحیتوں کو ابھارتے ہوئے کم عمر گرافک ڈیزائنر اور ویب ڈیولپر Pride of Kashmir Sareer Shaukat بن بھی چکے ہیں،

وادیٔ کشمیر کا کم عمر گرافک ڈیزائنر اور ویب ڈیولپر سریرشوکت

سرینگر کے حیدر پورہ علاقے کے رہنے والے 8 ویں جماعت کے اس ہونہار طالب علم نے اب تک الگ الگ قسم کی درجنوں ویب سائٹس کو ڈیولپ کیا ہے Web Developer and Graphic Designer Sareer Shaukat، جبکہ متعدد 'لوگو' اور گرافکس بھی ڈیزائن کئے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شوکت سریر نے گرافک ڈیزائنر یا ویب ڈیولپر بننے کے لیے کوئی تربیتی کورس نہیں کیا ہے اور نہ ہی اس سے کسی کی رہنمائی حاصل رہی ہے۔

سریر شوکت کی محض دس برس کی عمر سے ہی کمپوٹر سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں گہری دلچسپی ہے۔ پڑھائی کے ساتھ یہ اپنا بیشتر وقت کمپوٹر پر ہی گزار کر ویب ڈیزائنگ اور گرافکس سیکھنے میں مصروف رہتے ہیں۔

اگرچہ اس کم عمر ویب ڈیولپر کو کھیل کود میں کم دلچسپی ہے، التبہ سریر شوکت جانوروں کو پالنے کا بھی بڑا شوق رکھتے ہیں، وہیں یہ گھر کے باہر کتے کے بچوں کی دیکھ بال بھی کرتے ہیں اور روزانہ انہیں کھانا دیتے ہیں۔

علمی گھرانے سے تعلق رکھنے والے سریر شوکت کو اپنے والدین کا بھر پور تعاون حاصل ہے۔ ان کے والد پیشے سے پروفیسر ہیں جب کہ والدہ سرکاری ٹیچر کے طور میں اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ سریر شوکت کی والدہ نے بتایا کہ 'والدین کو اپنے بچوں کے خوابوں کی تکمیل کے لیے راہیں ہموار کرنی چاہئے تاکہ وہ مستقبل کی جانب گامزن ہوسکیں۔ سریر شوکت انفارمیشن ٹیکنولوجی میں ہی کیرئیر بنانا چاہتے ہیں وہیں یہ اپنی آئی ٹی کمپنی کھول کر ملک و قوم کی خدمت کرنے کی بھی خواہش رکھتے ہیں۔

Last Updated : Dec 6, 2021, 9:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.