ETV Bharat / city

Bilquis Mir Selected as Judge for Asian Games: ایشین گیمز میں ملک کی نمائندگی کرنے والی کشمیر خاتون بلقیس میر - واٹر اسپورٹس جموں و کشمیر

بلقیس میر جموں وکشمیر واٹر اسپورٹس کی ایسی پہلی خاتون کھلاڑی ہے جس نے آبی کھیلوں میں بین الاقوامی سطح پر نہ صرف کئی مرتبہ ملک کی نمائندگی کی ہے بلکہ متعدد تمغے بھی اپنے نام کیے ہیں۔ بلقیس میر دوسرے موقعہ پر آبی کھیلوں میں بطور جج اپنی خدمات سر انجام دے Bilquis Mir selected as judge for Asian Games گی۔ اس سے قبل انہوں نے سنہ 2018 میں انڈونیشیا میں منعقدہ ایشین گیمز میں جج پینل کا حصہ رہ چکی ہے۔

kashmirs-first-female-water-sports-coach-bilquis-mir-selected-as-judge-for-asian-games
ایشین گیمز میں ملک کی نمائندگی کرنے والی کشمیر خاتون بلقیس میر
author img

By

Published : Feb 26, 2022, 3:43 PM IST

Updated : Feb 26, 2022, 5:02 PM IST

کھلاڑی سے بنی واٹر اسپورٹس کی کوچ،بلقیس میر آئندہ ایشین گیمز میں بحثیت جج ملک کی نمائندگی کرے گی۔ ایشین کینو کنفیڈریشن نے بلقیس میر کے بطور جج نامزد ہونے کی تصدیق کی Bilquis Mir selected as judge for Asian Games ہے۔

چین کے شہر ہانگزو Hangzhou میں 10 سے 25 ستمبر تک منعقد ہونے والے ایشین گیمز 2022 میں تقریباً 40 مخلتف گیمز کے مقابلے ہوں گے۔ جس میں دیگر کھیلوں کے علاوہ کینو سپرٹ ایونٹس Canoe Spirit Events بھی شامل ہیں جوکہ 21 سے 24 ستمبر کے دوران منعقد ہونے جارہے ہیں۔

ایشین گیمز میں ملک کی نمائندگی کرنے والی کشمیر خاتون بلقیس میر
یہ دوسرا موقعہ ہوگا جب بلقیس بین الاقوامی سطح پر آبی کھیلوں میں بطور جج اپنی خدمات سر انجام دے گی۔ اس سے قبل یہ سنہ 2018 میں انڈونیشیا میں منعقدہ ایشین گیمز میں جج پینل کا حصہ رہ چکی ہے۔ہر کسی کھلاڑی کا یہ خواب ہوتا ہے کہ وہ ایشن گیمز یا اولپمکس کا حصہ بننے۔ بقلیس کہتی ہیں کہ بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنے کے اعزاز کے علاوہ یہ ان کے لیے ایک بہترین تجربہ بھی ہوگا۔بلقیس میر جموں وکشمیر واٹر اسپورٹس کی ایسی پہلی خاتون کھلاڑی ہے جس نے آبی کھیلوں میں بین الاقوامی سطح پر نہ صرف کئی مرتبہ ملک کی نمائندگی کی ہے بلکہ متعدد تمغے بھی اپنے نام کیے ہیں۔

سنہ 1999 میں جھیل ڈل سے کینوئنگ Canoeing in Dal Lake سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرتے ہوئے بلقیس اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کی بنیاد پر ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کامیابی کے زینے طے کرتی رہی۔

آج کی تاریخ میں بلقیس میر آبی کھیلوں میں اپنا ایک خاص مقام رکھتی ہےاور اگر یہ کہا جائے کہ جموں وکشمیر میں آبی کھیلوں کو بڑھاوا دینے میں بلقیس میر کا نمایاں اور اہم رول ہے تو بے جا نہ ہوگا۔

اکثر لوگوں کا دل کشتی پر بھیٹتے ہی بڑی تیزی سے دھڑکنے لگتا ہے، ٹانگیں ڈگمگاتی ہے اور پورا جسم کانپنے لگتا ہے ایسے میں اس خاتون کھلاڑی نے اپنی سخت محنت، لگن اور غیر معمولی کاوشوں کی بدولت نہ صرف یوٹی بلکہ ملکی اور عالمی سطح تک آبی کھیلوں کو ایک پہنچان دلائی۔ بلقیس جیسی قومی کوچ کی انتھک کوششوں سے جموں وکشمیر نے واٹرس سپورٹس میں اب تک 6 بین القوامی کھلاڑی پیدا کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Junior Rowing Championship 2022: جونیئر روئنگ چیمپئن شپ کی میزبانی کے لیے جموں و کشمیر تیار

بلقیس کہتی ہیں کہ کسی بھی گیم میں بطور ریفری ،آمپائر یا جج فرائض انجام دینا کوئی آسان کام بھی نہیں ہوتا ہے ایسے میں گیم کے قواعد وضوابط کی کافی جانکاری ہونی چاہیے تاکہ باری بینی سے کھیلاڑی کی کارکردگی کو جج کیا جاسکے۔

بلقیس میر اس وقت جموں وکشمیر سپورٹس کونسل میں واٹر اسپورٹس ڈائریکٹر کے طور اپنے فرائض انجام دے رہی ہے۔

Last Updated : Feb 26, 2022, 5:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.