گولف سیاحت کو فروغ دینے کے لئے سرینگر کے زبَرون پہاڑی کے دامن میں اور ڈل جھیل کے کنارے پر 'رائل اسپرنگ گولف کلب' میں ایک قومی سطح کا ٹورنامنٹ منعقد کیا جارہا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں 125 کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔ قومی نوجوان کھلاڑی شیخ نوید کول نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'مجھے بےحد خوشی ہے کہ میں کشمیر میں پہلی مرتبہ گولف کھیلوں گا جس کا میں کافی عرصہ سے انتظار کررہا تھا۔
دوسرے نوعمر کھلاڑی چکہ رنگاپہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کشمیر میں گولف کھیلنے کا الگ ہی مزا ہے اور یہ بین الاقوامی گولف سیاحت اور گولف ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے موزوں جگہ ہے۔
پروفیشنل گولف ٹور آف انڈیا کے ڈائریکٹر سمپت چھیری نے بتایا کہ' کشمیر میں گولف کو فروغ دینے کے لئے انہوں 125 کھلاڑیوں کو مدعو کیا ہے، جس سے یہاں گولف سیاحت کو بھی فروغ ملے گا'۔
کشمیر میں گولف کھیلنے کے لیے سرینگر، پہلگام اور گلمرگ جیسے سیاحتی مقامات پر بین الاقوامی سطح کے گالف کلب بنائے گئے ہیں، جہاں ہر برس قومی سطح کے کھلاڑی گولف کا مزہ لیتے ہیں۔
مزید پڑھیں: جنت نظیر کشمیر ہر موسم میں سیاحوں کی پہلی پسند
جاوید ہمایوں بخشی نے بتایا کہ سرینگر کے رائل گولف اسپرنگ بین الاقوامی کھلاڑیوں کے لیے موزوں کلب ہے اور یہاں پر بین الاقوامی ٹورنامنٹ منعقد کرانے کے لیے بھی موزوں ہے۔