ETV Bharat / city

Kashmir Press Club Elections: کشمیر پریس کلب کے الیکشن 15 فروری کومنعقد

author img

By

Published : Jan 13, 2022, 10:36 PM IST

تقریباً 6 مہینے کی تاخیر کے بعد کشمیر پریس کلب (کے پی سی) کے انتخابات آئندہ مہینے کی 15 تاریخ کو منعقد Kashmir Press Club Elections کیے جائے گے۔ اس کا اعلان جمعرات کو کے پی سی کی انتظامیہ نے کیا۔

kashmir-press-club-elections-to-be-held-on-feb-15
کشمیر پریس کلب کے الیکشن 15 فروری کومنعقد

کشمیر پریس کلب کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہمیں یہ علان کرتے ہوئے مسرت ہو رہی ہے کہ کلب کا دوبارہ اندراج مکمل ہو گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے جموں و کشمیر انتظامیہ نے ہم کو اس حوالے سے جانکاری دی۔ ہم اس کا انتظار گزشتہ 6 مہینوں سے کر رہے تھے۔"

پرس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "چونکہ رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو چکا ہے اب موجودہ انتظامیہ نے کلب کے آئین کے مطابق نئے انتظامی ادارے کے لیے انتخابات کرانے کا فیصلہ Kashmir Press Club Elections کیا ہے۔ انتخابات 15 فروری کو کلب کے آئین میں بیان کردہ قواعد کے مطابق اور تمام کووڈ پروٹوکول Covid Protocol کو مدنظر رکھتے ہوئے ہوں گے۔"

کلب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ "نامزدگی کی تاریخوں اور انتخابی مبصرین کے بارے میں تفصیلات ایک علیحدہ نوٹیفکیشن کے ذریعے کلب کے اراکین کو بتائے جائیں گی جیسا کہ قواعد کے مطابق لازمی ہے۔"

مزید پڑھیں:کشمیر پریس کلب کا الیکشن، عام انتخابات سے کم نہیں

واضع رہے کہ کلب کے واحد اور گزشتہ انتخابات سنہ 2019 کے جولائی مہینے کی 15 تاریخ کو ہوئے تھے،جس کے بعد اگست کے مہینے میں جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخی کی وجہ سے تمام ریاستی قوانین کالعدم ہوئے تھے۔ جس کے پیش نظر کلب کو بھی اپنا اندراج دوبارہ کرنا پڑا اور انتخابات میں تاخیر ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.