ETV Bharat / city

جنت نظیر کشمیر ہر موسم میں سیاحوں کی پہلی پسند - سیاحوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر ہوٹلز بک ہیں

سیر وتفریح کے اعتبار سے کشمیر ہر موسم میں سیاحوں کی پہلی پسند رہتا ہے۔ ایسے میں سیاحوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر ہوٹلز بک ہیں، جب کہ ہاؤس بوٹز میں بھی 50 فیصد سے زیادہ پیشگی بکنگ کی جاچکی ہے۔

وادی کشمیر ہر موسم میں سیاحوں کی پہلی پسند

author img

By

Published : Sep 14, 2021, 6:26 PM IST

وادیٔ کشمیر میں گزشتہ چند مہینوں سے سیاحوں کی اچھی خاصی تعداد دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ملک بھر سے آئے سیاح نہ صرف شہرۂ آفاق جھیل ڈل کے ان پُرکیف نظاروں سے لطف اندوز ہورہے ہیں بلکہ پہلگام، گلمرگ اور دیگر سیاحتی مقامات کی سیرو تفریح کرتے ہوئے بھی دیکھے جارہے ہیں۔ جیسا کہ یہ بات سبھی جانتے ہیں کہ اپریل میں اچانک کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت کے سبب ساری چیزیں پھر سے بند کرنی پڑی تھیں۔ لیکن کورونا وائرس میں کمی کے سبب ڈل جھیل میں ایک بار پھر سیاحتی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔ جولائی اور اگست میں اگرچہ کشمیر وادی میں سیاحوں کی تعداد میں کمی دیکھنے کو ملتی تھی تاہم رواں برس کے ان مہینوں میں ریکارڈ تعداد میں سیاح کشمیر کی سیر پر ہیں۔

وادی کشمیر ہر موسم میں سیاحوں کی پہلی پسند

جولائی میں 10 لاکھ 50 ہزار سیاحوں نے کشمیر کا رخ کیا تھا، جبکہ اگست میں 11 لاکھ 20 ہزار سیاح کشمیر کی سیر پر آئے۔ وہیں رواں ماہ ستمبر میں بھی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔ سیر وتفریح کے اعتبار سے وادیٔ کشمیر ہر موسم میں سیاحوں کی پہلی پسند رہتا ہے۔ ایسے میں سیاحوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر ہوٹلز بک ہیں، جب کہ ہاؤس بوٹز میں بھی 50 فیصد سے زیادہ پیشگی بکنگ کی جاچکی ہے۔ سیاحوں کے اس رجحان کو دیکھتے ہوئے وابستہ افراد بے حد خوش نظر آرہے ہیں۔

ٹور اینڈ ٹراویل آپریٹرز، شکارہ والے، ہوٹل اور ہاؤس بوٹ مالکان جن کا روزگار تین برسوں سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔ اب سیاحوں کے خاصی تعداد کو دیکھتے ہوئے مطمئن نظر آرہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ اگر وادی میں سب کچھ ٹھیک رہا تو آنے والے سیزن میں بھی سیاحوں کی اچھی خاصی تعداد دیکھنے کو ملے گی۔ جموں وکشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو کشمیر کی جانب راغب کرنے کے لیے کئی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ محکمۂ سیاحت ملک کے بڑے بڑے شہروں میں تشہیری مہم چلارہی ہے وہیں کئی مقامات پر روڈ شوز بھی منعقد کئے جارہے ہیں۔ سیاحت سے جڑے افراد انتظامیہ کی ان کاوشوں سے کافی خوش ہیں۔

مزید پڑھیں: 'جموں و کشمیر میں عارضی مواصلاتی بندشیں تشویش ناک

سیاحتی شعبے کو فروغ دینے کی خاطر ویلیج ٹور ازم کے تصور کو بھی سامنے لایا جارہا ہے جس کا مقصد دیہات کو تاریخی، خوبصورتی اور ثقافتی اہمیت کے طور پر ترقی دینا ہے، جب کہ نئے مقامات کو سیاحتی نقشے پر لانے کے علاوہ دیہی علاقوں میں روزگار کےمواقع بھی پیدا کرنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.