ETV Bharat / city

J&K IPS officer resigns: مستعفی آئی پی ایس افسر بسنت رتھ کے بارے میں تفصیلات

author img

By

Published : Jun 26, 2022, 5:02 PM IST

Updated : Jun 26, 2022, 6:10 PM IST

معطل آئی پی ایس افسر بسنت رتھ نے کشمیر میں انتخابی سیاست میں شامل ہونے کے لیے انڈین پولیس سروس (IPS) سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اتوار کو اپنا استعفیٰ سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔JK cadre IPS officer resigns

افسر بسنت رتھ سیاست میں قدم رکھنے کے لیے سروس سے اپنا استعفیٰ دیا

معطل آئی پی ایس افسر بسنت رتھ نے اتوار کی صبح کشمیر میں سیاست میں قدم رکھنے کے اشارے پر استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا سیاست ایک عمدہ پیشہ ہے۔'JK cadre IPS officer resigns۔ سال 2000 بیچ کے آئی پی ایس افسر بسنت رتھ نے اپنے عہدے سے اچانک استعفیٰ کی وجہ کا ذکر نہیں کیا ہے، لیکن دعویٰ کیا ہے کہ 'اگر کبھی کسی سیاسی پارٹی میں شامل ہونے کا موقع ملے گا تو وہ بی جے پی میں جانا چاہوں گا۔ اگر میں کبھی الیکشن لڑوں گا تو وہ حلقہ کشمیر ہوگا۔'

Politics is a noble profession. pic.twitter.com/K6HckP4VXp

— ବସନ୍ତ بسنت बसंत (@KangriCarrier) June 26, 2022

جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری کو بھیجے گئے اپنے استعفیٰ میں، انہوں نے کہا کہ 'میں انتخابی سیاست میں حصہ لینے کے قابل ہونے کے لیے آئی پی ایس سے استعفیٰ دینا چاہتا ہوں۔ برائے مہربانی اس خط کو استعفی/رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کے لیے میری درخواست سمجھیں اور اس کے مطابق اس پر کارروائی کریں۔'

واضح رہے کہ جولائی 2020 میں وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم کے مطابق، 2000 بیچ کے آئی پی ایس بسنت رتھ تنازعات میں رہے اور انہیں بدتمیزی اور بدسلوکی کی مبینہ مثالوں کی وجہ سے معطل کر دیا گیا ہے۔ جون 2020 میں بسنت رتھ نے جموں کے گاندھی نگر میں اسٹیشن ہاؤس آفیسر کے پاس شکایت درج کروائی تھی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ دلباغ سنگھ ان کی حفاظت اور ساکھ کے لیے خطرہ ہیں۔ رتھ نے کہا کہ وہ ایف آئی آردرج نہیں کروا رہے ہیں لیکن انہوں نے حکام سے کہا کہ وہ ان کی شکایت کا نوٹس لیں اگر ان کے ساتھ کچھ ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے تو۔

بسنت رتھ کی پیدائش 1972 میں اڈیشہ کے پوری ضلع کے پپلی میں ہوئی۔ انہوں نے جے این یو سے سوشیالوجی میں ایم اے کیا۔ وہ ایک کسان گھرانے سے ہیں۔ رتھ نے کشمیر میں اپنی پوسٹنگ کے دوران ایک پہل کے ذریعے نمایاں خیر سگالی کا مظاہرہ کیا جہاں انہوں نے مسابقتی امتحانات دینے کے خواہشمند طلباء میں مفت کتابیں تقسیم کیں۔

یہ بھی پڑھیں: Suspended J&K IPS Officer Basant Rath: جموں و کشمیر کے معطل آئی پی ایس افسر نے استعفیٰ دیا، سیاست میں شامل ہونے کا اشارہ

Last Updated : Jun 26, 2022, 6:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.