ETV Bharat / city

جموں وکشمیر: بارہویں جماعت کے امتحانات 11 نومبر سے ہوں گے

author img

By

Published : Oct 26, 2021, 12:06 PM IST

بارہویں جماعت کے زیر تعلیم طلباء و طالبات 11 نومبر سے 4 دسمبر تک امتحان میں شامل ہوں گے۔ تاہم نئی گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے امتحان میں شامل ہونے والے طلباء کے والدین کی رضامندی کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

Jammu and Kashmir State Board of School education

جموں وکشمیر اسٹیٹ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن (Jammu and Kashmir State Board of School education) نے بارہویں جماعت کے سالانہ امتحان کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ جس کی رو سے بارہویں جماعت کے زیر تعلیم طلباء و طالبات 11 نومبر سے 4دسمبر تک امتحان میں شامل ہوں گے۔ تاہم نئی گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے امتحان میں شامل ہونے والے طلباء کے والدین کی رضامندی کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق نومبر 2021سے لیے جانے والے بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات دوپہر 12بجے شروع ہوں گے ۔24روز پر محیط اس امتحان کا پہلا پرچہ انگریزی مضمون کا ہوگا جبکہ باقی مضامین کا امتحان شیڈول کے مطابق 16،18،21،25،27،30 نومبر اور 4دسمبر کو لیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم کشمیریوں سے بات کرنا چاہتے ہیں: امیت شاہ

بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے کشمیر میں امتحانی مراکز کی نشاندہی کے عمل کو پہلے ہی مکمل کر لیا ہے اور متعلقہ اسکولوں کے منتظمین اور امتحان مراکز کے سپر انٹنڈنٹ سے کہا گیا ہے کہ وہ کووڈ 19 کے رہنما خطوط کی پاسداری پر عمل کرنے کے لئے تمام تر ضروری انتظامات کا بندوبست رکھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.