بورڈ نے اس ضمن میں اسکولوں کو حکمنامہ جاری کیا ہے کہ جموں و کشمیر اور لداخ کے تمام اسکولوں کو جو جے کے بوس، سی بی ایس ای یا ملک کے کسی دوسرے بورڈ سے منسلک ہے وہ جے سی پبلیکیشن پرائیویٹ لیمیٹیڈ JAY CEE Publications Pvt Ltd کے ذریعہ شائع کردہ 7 ویں جماعت کے لیے 'تاریخ اور علم شہریت ایڈیشن 2020 کی نصابی کتاب استعمال نہ کریں۔
بورڈ نے کہا کہ اگر کسی اسکول میں نصابی کتاب کا استعمال ہو رہا ہے تو اسے فوری طور پر واپس لیا جانا چاہیے بصورت دیگر قانون کارروائی کی جائے گی۔
بتایا جا رہا ہے کہ مذکورہ کتاب میں متنازع مواد شائع کئے گئے ہیں جسے مذہبی طور متنازع قرار دیا گیا ہے۔
بورڈ نے مزید کہا کہ لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے بعض مواد کی اشاعت قابل مذمت ہے اور پبلشر کو ہدایت دی جاتی ہے کہ اس نصابی کتاب کو ان تمام اسکولوں سے فوری طور پر واپس لے لیا Jay Cee Publishers book excluded from syllabus جائے جہاں پر یہ تقسیم کی گئی ہے۔
تاہم مذکورہ پبلشرز نے اس شائع کردہ مواد کو غلطی قرار دے کر عوام سے معافی مانگ لی ہے اور اس پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب جموں و کشمیر انتظامیہ نے پبلشر اور بُک ہاؤس پر مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دی ہے۔