ETV Bharat / city

جموں و کشمیر: اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی موت - حیات سنگھ آج صبح پٹرولنگ کے دوران بے ہوش ہوگئے

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سرکاری رہائش گاہ پر تعینات ایک سیکورٹی فورسز کے اہلکار کی موت ہوگئی ہے۔

جموں و کشمیر: اسسٹنٹ سب انسپکٹر کا انتقال

author img

By

Published : Sep 26, 2020, 11:18 AM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں واقع لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سرکاری رہائش گاہ راج بھون کی حفاظت پر مامور بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکار کی ہفتے کے روز موت ہوگئی ہے۔

بارڈر سکیورٹی فورس کے ترجمان کے مطابق 'اسسٹنٹ سب انسپکٹر حیات سنگھ آج صبح پٹرولنگ کے دوران بے ہوش ہوگئے۔ جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا'۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'حیات سنگھ 163 بٹالین سے وابستہ تھے اور اس وقت راج بھون کی حفاظت کے لیے تعینات کیے گئے تھے۔ اس تعلق سے پولیس سے رابطہ کیا گیا ہے اور انہوں نے بھی کارروائی شروع کر دی ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.