جموں و کشمیر کے عمومی انتظامیہ محکمہ کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق سال 2022 J&K List Of Holidays For 2022 میں جموں و کشمیر کے سرکاری دفاتر میں 24 سرکاری تعطیلات ہوں گی۔
حکم نامے کے مطابق 26 جنوری کو یوم جمہوریہ، یکم مارچ کو مہا شوراتری، 18مارچ کو ہولی (صرف جموں صوبے کے لیے) یکم اپریل کو سالانہ بنک تعطیل (صرف بنکوں کے لیے)، 2 اپریل کونو راترا، 14اپریل کو بیساکھی اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی یوم پیدائش اور 29 اپریل کو جمعتہ الوداع کی تعطیل اور شب قدر ہوگی۔
آڈر کے مطابق 3 مئی کو عیدالفطر، 16 مئی کو بدھ پورنیما، 15 جون کو گورو ہر گوبند جی کی یوم پیدائش، 10 اور 11 جولائی کو عیدالاضحیٰ اور 8 اگست کو یوم عاشورہ کے موقعہ پر سرکاری تعطیل ہوگی۔
جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق 15اگست کو یوم آزادی، 19 اگست کو جنم اشٹمی 2 اکتوبر کو مہاتما گاندھی کی یوم پیدائش،5اکتوبر کو دشہرہ،8 اکتوبر کوعید امیلاد النبیؐ اور 14 اکتوبر کو عید میلادالنبی کے بعد آنے والے پہلے جمعہ کو تعطیل ہوگی۔
مزید پڑھیں:
24 اکتوبر کو دیوالی، 26 اکتوبر کو یوم الحاق، 8 نومبر کوگرو نانک جی کے یوم پیدائش اور 25 دسمبر کو کرسمس کے موقعہ پر بھی سرکاری تعطیلات ہوں گی۔