ضلع پلوامہ کے نائرہ علاقے میں فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 4 عسکریت پسند ہلاک Four Militants killed in Clashes Between the Army and Militants ہوئے۔ جن میں سے ایک زاہد احمد وانی ساکنہ کریم آباد پلوامہ جو کہ جیش محمد عسکری تنظیم کا کمانڈر تھے اور کئی برسوں سے سرگرم تھے۔ دوسرے ہلاک ہونے والے عسکریت پسند کی شناخت وحید قریشی جو کہ ضلع پلوامہ کے مارول کھدرمو کاکاپورہ سے تعلق رکھتے تھے جبکہ تیسرا کفیل نامی عسکریت پسند پاکستانی تھا۔
وہی اس جھڑپ میں چوتھے عسکریت پسند کی شناخت پولیس نے عنایت میر کے بطور کی ہے۔ وہیں ان کے اہل خانہ اور مقامی لوگوں نے اگرچہ یہ کہا کہ وہ عام شہری تھے اور ان کے اہل خانہ نے ان کی لاش کو گھر والوں کو سپرد کرنے کے لیے سرینگر میں احتجاج بھی کیا۔
وہیں اس تعلق سے ان کی بہن کا ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے، جس میں اس کی بہن نے کہا ہے کہ عسکریت پسند ان کے گھر میں جمعرات کی رات کے 10 بجے کے قریب ان کے گھر میں داخل ہوئے۔ اور تب سے لے کر وہ ہفتہ کے روز تک ان کے گھر میں ہی رکے رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ پولیس بھی عنایت کو باہر نکلنے کو کہتی رہی۔ لیکن عنایت نے اپنی بہن سے کہا کہ وہ باہر نہیں آئے گا اور دوسرے عسکریت پسندوں کے ساتھ اس وقت مرنا پسند کرے گا جب فوج کے ذریعے شہریوں کو نکالا جارہا تھا۔