ETV Bharat / city

Amarnath Yatra 2022:خراب موسم کے پیش نظریاتری پانچ اگست سے قبل ہی درشن مکمل کرلیں، ایل جی منوج سنہا

ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ یاتری 11اگست تک درشن کیلئے جا سکتے ہیں، تاہم محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری کے پیش نظر میں تمام یاتریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ پانچ اگست سے قبل درشن مکمل کرلیں،انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے گھپا کے اطراف و اکناف میں شدید بارش ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرمی کی لہر کی وجہ سے شیو لنگم بھی اپنی اصل حالت میں نہیں ہے۔ J-K LG Manoj Sinha urges devotees to visit Amarnath shrine before Aug 5 due to inclement weather

ایل جی منوج سنہا
ایل جی منوج سنہا
author img

By

Published : Aug 3, 2022, 7:51 AM IST

Updated : Aug 3, 2022, 12:40 PM IST

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ موسمی ایڈ وائزری کے پیش نظر امرناتھ کا درشن کرنے والے یاتریوں سے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے پانچ اگست سے درشن مکمل کرنے کی تاکید کی ہے،آج شام سرینگر کے مائسمہ علاقے میں چھڑی مبارک پوجا میں شرکت کے بعد میڈیا کے نما ئندوں سے بات کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہا کہ محکمہ موسمیات نے 5اگست کے بعد وادی کشمیر خاص طور پر امرناتھ گھپا کے نزدیک خراب موسمی صورتحال کی پیش گوئی کی ہے، اس کے پیش نظر میں تمام یاتریوں سے تاکید کرتا ہوں کہ وہ گھپا کا درشن 5اگست سے پہلے مکمل کریں،انہوں نے کہا کہ تین لاکھ سے زائد یاتریوں نے ابھی تک شیولنگ کا درشن کیا ہے۔

ایل جی منوج سنہا

J-K LG Manoj Sinha urges devotees to visit Amarnath shrine before Aug 5 due to inclement weather

انہوں نے کہا کہ یاتری 11اگست تک درشن کیلئے جا سکتے ہیں، تاہم محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری کے پیش نظر میں تمام یاتریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ پانچ اگست سے قبل درشن مکمل کرلیں،انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے گھپا کے اطراف و اکناف میں شدید بارش ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرمی کی لہر کی وجہ سے شیو لنگم بھی اپنی اصل حالت میں نہیں ہے۔

واضح رہے کہ 43 دنوں پر محیط امرناتھ یاترا 11 اگست کو اختتام ہونے جارہی ہے۔ ناسازگار موسم کے سبب یاترا کو متعدد دفعہ معطل کیا گیا ہے، جبکہ بالتل میں گھپا کے نزدیک بادل پھٹنے سے 15 یاتریوں کی موت بھی ہبوئی تھی، جبکہ 55 زخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:Amarnath Yatra Suspended: موسلا دھار بارش کی وجہ سے امرناتھ یاترا معطل

یاترا کی شروعات سے قبل انتظامیہ نے کہا تھا کہ اس بار 6 سے 8 لاکھ یاتری درشن کے لئے آئیں گے لیکن بارش کے سبب یاتریوں کی آمد کم ہوئی، وہیں شدید گرمی سے شیو لنگم قبل از وقت ہی پگھل چکا ہے جس سے بھی یاتریوں کی آمد میں کمی ہوئی۔

Last Updated : Aug 3, 2022, 12:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.