جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ' وزیر داخلہ کی من کی بات' طلبہ پر یو اے پی اے کے تحت معاملہ درج کرنے کے ساتھ شروع ہوئی'۔
قابل ذکر ہے گزشتہ اتوار کو ٹوئنٹی-ٹوئنٹی کرکٹ کے عالمی کپ میں بھارت کو پاکستان نے دس وکٹوں سے شکست دی تھی جس کے بعد کچھ میڈیکل اسٹوڈنٹ نے اپنے ہاسٹل میں پاکستان کی جیت کا جشن منایا تھا۔
محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ 'مرکزی حکومت یہ جاننا نہیں چاہتی کہ ان تعلیم یافتہ نوجوان خود کو پاکستان کے ساتھ کیوں جوڑ رہے ہیں، ان باتوں کو بنا سمجھے انتقامی کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں، اس طرح کے اقدامات ان طلبہ کو بھارت سے مزید دور کریں گے'۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں کشمیری طلبہ کی مارپیٹ کے واقعے کی محبوبہ نے کی مذمت
واضح رہے کہ گزشتہ روز سرینگر میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان سے نہیں، وادی کے نوجوانوں سے بات کریں گے'۔