ETV Bharat / city

گاندربل میونسپل کونسل کے چیرمین کا دوبارہ انتخاب، ہلال احمد تانترے کامیاب

author img

By

Published : Oct 19, 2021, 4:27 PM IST

محمد الطاف لون کے خلاف باقی کونسلروں نے عدم اعتماد کا اظہار کیا اور انہیں چیرمین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ اس دوران کونسلرز نے پھر سے انتخاب کرایا جس میں محمد الطاف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ہلال احمد تانترے کو بطور چیرمین منتخب کیا گیا۔

گاندربل کے نومنتخب میونسپل کونسلر ہلال احمد تانترے

جموں و کشمیر میں گذشتہ برس بلدیاتی اور ڈی ڈی سی انتخابات کرائے گئے تھے، اس دوران محمد الطاف لون کو گاندربل میونسپل کونسل کا چیرمین منتخب کیا گیا۔ کئی ماہ گزرنے کے بعد محمد الطاف کے خلاف دیگر کونسلرز نے عدم اعتماد کا اظہار کیا اور انہیں چیرمین کے عہدے سے ہٹا دیا۔ اس دوران کونسلرز نے پھر سے انتخاب کرایا جس میں محمد الطاف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ہلال احمد تانترے کو بطور چیرمین منتخب کیاگیا۔

مزید پڑھیں: رام بن میں سی آر پی ایف اہلکار کی خودکشی

ہلال احمد نے گیارہ ووٹ حاصل کرکے یہ انتخاب جیت لیا۔ نومنتخب چیرمین ہلال احمد تانترے نے بتایا کہ دراصل میرا چیرمین بننے یا انتخاب میں حصہ لینے کا کوئی پروگرام نہیں تھا۔ لیکن دوستوں نے مچھ پر اعتماد کیا، اس لیے مجھے آگے آنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ میں لوگوں کے بھروسے پر میں کھرا اترنے کی کوشش کروں گا اور گاندربل ٹاؤن میں ادھورے کام کاج کو پورا کروں گا، تاکہ اس ٹاؤن کی مزید ترقی ہوسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.