ETV Bharat / city

حضرت امام ابو حنیفہ ؒ کی فقہی بصیرت اور دینی خدمات ہر دور کے لیے مشعل راہ

مولانا عبدالرحمان شمس نے مجتہد اسلام امام اعظم ابو حنیفہؒ کو ان کے وصال پر والہانہ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فقہ اسلام کا موجد قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فقہ حنفی کی معنویت، اہمیت اور مقبولیت کا ثبوت ہے کہ آج 81 فیصد مسلمان فقہ حنفی کے پیروکار ہیں۔

hazrat-imam-abu-hanifa-ra-religious-guide-to-every-one
حضرت امام ابو حنیفہ ؒ کی فقہی بصیرت اور دینی خدمات ہر دور کے لیے مشعل راہ
author img

By

Published : Mar 11, 2022, 5:02 PM IST

مولانا عبدالرحمان شمس نے مجتہد اسلام امام اعظم ؒ کو ان کے وصال پر والہانہ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کو اسلامی فقہ کا موجد قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے امام اعظم ابو حنیفہ ؒ کو عقل کی رہنمائی اور قلب کی بصیرت، حقائق اشیا کی معرفت، حق و باطل کے درمیان فیصلے کی استعداد، ہر شے مناسب محل میں رکھنے کی صلاحیت، نفس اور دقیق مسائل سے آگاہی، برائیوں کی صحیح نشاندہی اور بر وقت علاج کی حکیمانہ قوت اور معارف و احکام سے نفوس سے کمال تک پہنچانے کی قوت اور اعلی فراستِ دین سے نوازا تھا۔

حضرت امام ابو حنیفہ ؒ کی فقہی بصیرت اور دینی خدمات ہر دور کے لیے مشعل راہ
انہوں نے امام ابو حنیفہؒ کی بے مثال اور تاریخی ساز علمی، فقہی بصیرت اور دینی خدمات اور دور اندیشی کو ہر دور کے لیے مشعل راہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امام اعظمؒ نے قرآن کریم اور احادیث کو سامنے رکھ کر ملت اسلامیہ کی رہنمائی کے لیے ہزاروں مسائل کا حل تلاش کیا، جب کہ باقاعدہ فقہ اسلامی کی تدوین فرما مسلک حق کی وضاحت اور تشریح فرمائی۔

مزید پڑھیں:

مولانا عبدالرحمان شمس نے کہا کہ آپ ؒ کا علمی مقام، آپ کی بلند و بالا شخصیت، عبادت و ریاضت، آپ کا خدمت خلق کا جذبہ ہر وصف اپنے آپ میں ایک دخشندہ مثال اور قابل تقلید ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فقہ حنفی کی معنویت، اہمیت اور مقبولیت کا ثبوت ہے کہ آج 81 فیصد مسلمانوں فقہ حنفی کے پیروکار اور امام اعظم ابو حنیفہ ؒ کے مسلک پر عمل پیرا ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.