روڈ ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری کے دورے سے قبل این ایچ آئی ڈی سی ایل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جی ایس کمبو نے سونمرگ میں میڈیا کو تفصیلات دی۔
مرکزی وزیر زیڈ موڑ سرنگ پر ہورہے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیں گے اور زوجیلا ٹنل کا افتتاح کریں گے۔ جیسا کہ زیڈ موڑ سرنگ وادیٔ کشمیر کے باقی حصوں کو سونمرگ کے ساتھ پورے سال کے لیے رابطہ کو یقینی بنائے گی جب کہ زوجیلا سرنگ لداخ، کارگل اور دراس کو سال بھر کے لیے ٹریفک کی روانی جاری رکھے گئی۔
اس موقع پر میڈیا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بریگیڈیئر کمبو نے کہا کہ 'زیڈ موڑ سرنگ سردیوں میں گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے کھول دی جائے گی اور یہ پہلی بار ہوگا کہ موسم سرما سال میں بھی سیاحتی مقام سونمرگ سیاحتی سے رابطہ کو یقینی بنایا جائے گا۔'
زیڈ موڑ سرنگ کی تعمیر کا تخمینہ 2300 کروڑ ہے۔ اسی طرح زوجیلا سُرنگ سطح سمندر کی بلندی سے 11 ہزار 578 فٹ کی بلندی پر واقع ہے جس کو 4600 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: زوجیلا سرنگ کا تعمیراتی کام مقررہ میعاد سے ایک سال پہلے مکمل ہونے کی توقع
واضح رہے کہ جب زوجیلا سُرنگ بن جاتی ہے تو یہ ایشیا کی سب سے طویل دو طرفہ سرنگ ہوگی۔ یہ سرنگ میگھا انجینئرنگ اور انفراسٹرکچر کی طرف سے تعمیر کی جارہی ہے۔