گپکار الائنس کے ترجمان یوسف تاریگامی نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ الائنس کے تمام ارکان کو اطلاع دی گئی ہے کہ 24 اگست کو وہ فاروق عبداللہ کی ریائش پر میٹنگ کے لیے جمع ہو جائیں۔
گپکار الائنس میں نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، سی پی آئی ایم، عوامی نیشنل کانفرنس اور پیپلز موومنٹ شامل ہے، جبکہ پیپلز کانفرنس کے سجاد لون نے اس اتحاد سے علیحدگی اختیار کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
’کشمیر میں سیاسی کارکنوں کے لیے کام کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے‘
یہ الائنس چار اگست 2019 کو دفعہ 370 کے دفاع کے لیے تشکیل دی گئی تھی لیکن پانچ اگست کو دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد ان کے شرکاء کو قید کر لیا گیا تھا۔
رہائی کے بعد الائنس 20 اگست 2020 کو جمع ہوئی اور دفعہ 370 کے واپسی کے لئے گپکار اعلامیہ جاری کیا۔ لیکن 19 جنوری 2021 میں سجاد لون کی پیپلز کانفرنس اس سے علیحدہ ہوئی۔
تاہم الائنس نے اب تک دفعہ 370 کی بحالی کے لئے اجلاس منعقد کرنے کے علاوہ کوئی فعال کوشش نہیں کی ہے۔