گاندربل: جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے کھلمولہ میں بابا دریا دین کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں گاندربل کے سابق رکن اسمبلی شیخ اشفاق نے شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ 'کھیل کود کو فروغ دینے سے نوجوان بری عادت سے دور رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'جب میں رکن اسمبلی تھا تو ہر ایک علاقے کو کھیل کود کے حوالے سے نہ میدان فراہم کروائے گئے بلکہ سینکڑوں ٹورنامنٹ منعقد کئے گئے تاکہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔ Former MLA Jabbar distribute prize to winning team
یہ بھی پڑھیں: CRPF Organised T-20 Cricket Tournament: شوپیاں میں سی آر پی ایف کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ
شیخ اشفاق جبار نے کھلمولہ میں بابا دریا دین کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں شرکت کی، اس ٹورنامنٹ کا اہتمام عشق ریشی اور عمران نذیر نے کیا تھا۔ فائنل میچ بی ڈی سی سی کھلمولہ اور زبران وئرلس بسربگ کے درمیان کھیلا گیا۔ اشفاق جبار نے مزید کہا کہ گاندربل کے کھلاڑیوں میں وہ ہنر برابر موجود ہے جو انہیں قومی سطح پر پہنچا سکتا ہے لیکن اس کے لیے انہیں صحیح تربیت اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔' Sports is the best way to keep youth away from drugs