سرینگر: جنوبی کشمیر کے دو بااثر علماء سمیت پانچ افراد کو جمعرات کو پبلک سیفٹی ایکٹ یعنی پی ایس اے کے تحت حراست میں لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، حراست میں لیے گئے افراد میں مولانا مشتاق احمد ویری، عبدالمجید دار المدنی اور عبدالرشید داؤدی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکام پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت علما کو گرفتار کرنے اور انہیں جموں جیل میں منتقل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ پی ایس اے ایک ایسا قانون ہے جو دو سال تک بغیر کسی الزام یا مقدمے کے حراست میں رکھنے کی اجازت دیتا ہے۔
جنوبی کشمیر کے دو بااثرعلما سمیت پانچ افراد پی ایس اے کے تحت گرفتار
جنوبی کشمیر کے دو بااثر علما سمیت پانچ افراد کو جمعرات کو سری نگر سے پی ایس اے کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔