ETV Bharat / city

Farooq Abdullah on Sri Lanka Crisis: سری لنکا مر رہا ہے اور ہمیں اس ملک کو بچانا ہے: فاروق عبداللہ - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

سری لنکا ان دنوں بہت سنگین بحران کا سامنا کر رہا ہے، پڑوسی ملک ہونے کے سبب فطری طور پر بھارت کو اس پر گہری تشویش ہے۔ آل پارٹی میٹنگ میں بھارت میں اس طرح کی کسی بھی صورتحال کے پیدا ہونے کے امکان سے متعلق بیانات کو مسترد کردیا گیا۔ India on Sri Lanka Crisis

Farooq Abdullah on Sri Lanka Crisis
Farooq Abdullah on Sri Lanka Crisis
author img

By

Published : Jul 20, 2022, 10:15 AM IST

سری نگر؛ نیشنل کانفرنس کے لیڈر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آل پارٹی میٹنگ کے بعد سری لنکا کی صورتحال Sri Lanka Crisis پر اپنے ردعمل میں کہا کہ سری لنکا مر رہا ہے اور ہمیں اس ملک کو بچانا ہے۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ سیکرٹری خزانہ نے بتایا کہ ہماری حالت خراب نہیں اور ہمارے ذخائر بہتر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کا قرضہ جال سری لنکا کے لیے صرف تشویش کا باعث نہیں ہے۔ اس نے کئی جگہوں سے پیسے لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

این سی کے رکن پارلیمنٹ فاروق عبداللہ نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے بغیر سری لنکا کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ Farooq Abdullah on Sri Lanka Crisis۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ بھارت اس میں مدد کرے گا۔ بتادیں کہ کل جماعتی میٹنگ میں پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی سمیت سینیئر مرکزی وزراء موجود تھے۔ India on Sri Lanka Crisis

بتایا گیا ہے کہ اس میٹنگ میں کانگریس کے پی چدمبرم، مانیکم ٹیگور، این سی پی کے شرد پوار، ڈی ایم کے کے ٹی آر بالو اور ایم ایم عبداللہ، اے آئی اے ڈی ایم کے کے ایم تھمبی دورائی، ٹی ایم سی کے سوگتا رائے، نیشنل کانفرنس کے فاروق عبداللہ، عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ، تلنگانہ کے راشٹرا سمیتی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ بی ایس پی کے رتیش پانڈے، وائی ایس آر کانگریس کے وجے سائی ریڈی اور ایم ڈی ایم کے کے وائیکو وغیرہ نے حصہ لیا۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے منگل کو ایک آل پارٹی میٹنگ میں کہا کہ سری لنکا بہت سنگین بحران کا سامنا کر رہا ہے اور فطری طور پر بھارت کو اس پر گہری تشویش ہے۔ انہوں نے بھارت میں اس طرح کی کسی بھی صورتحال کے پیدا ہونے کے امکان سے متعلق بیانات کو بھی واضح طور پر مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ قریبی پڑوسی سے متعلق ہے اور اس کے اتنے قریب ہونے کی وجہ سے ہمیں فطری طور پر اس کے نتائج کی فکر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.