ایک طرف سے گجر آبادی مطالبہ کررہی ہے کہ انکو دس فیصد ریزرویشن پہلے ہی دی گئی ہے۔ ان کے حصے میں پہاڑی آبادی کو شامل نہ کیا جائے۔ وہیں آج اپنے مطالبات کے لیے پہاڑی آبادی کے چند ارکان نے سرینگر میں احتجاج کیا اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان کو گجر آبادی کی طرح ریزرویشن دیا جائے۔
پہاڑی لوگوں کا کہنا ہے کہ ماضی میں کئی مرکزی وزیر، مقامی حکومتوں نے ان کو ریزرویشن دینے کے وعدے کیے ہیں لیکن آج تک ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
Gujjar-Pahari Tussle Over Reservation: جموں و کشمیر کی گجر اور پہاڑی آبادی ریزرویشن معاملے پر آمنے سامنے
انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے بھی ان کو ریزرویشن دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن انہوں نے بھی اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔
انہوں نے مرکزی سرکار سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پہاڑی آبادی بھی گجر آبادی کی طرح بے یار و مددگار ہے اور مشکل زندگی گذار رہے ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ موجودہ حکومت ان کے دیرینہ مطالبے کو عملی جامہ پہنا کر ریزرویشن دے گی۔