ETV Bharat / city

Good Governance Day in Awantipora: حد بندی کمیشن کی سفارشات مفتی اور عبداللہ خاندانوں کو منظور نہیں، الطاف ٹھاکر - bjp leader altaf thakur on Mufti and Abdullah families

ملک کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی Former Prime Minister Atal Bihari Vajpayee کے یوم پیدائش کے موقع پر آج بھارتیہ جنتا پارٹی نے ٹاؤن ہال اونتی پورہ میں گڈ گورننس کے تحت پروگرام کا اہتمام Good Governance Day Held in Awantipora کیا۔پروگرام میں انجہانی اٹل بہاری واجپائی کی خدمات کو یاد کیا گیا۔

delimitation-commission-recommendations-not-acceptable-to-mufti-and-abdullah-families-bjp
حد بندی کمیشن سفارشات مفتی اورعبداللہ خاندانوں کو منظور نہیں،بی جے پی
author img

By

Published : Dec 25, 2021, 7:57 PM IST

ملک کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے یوم پیدائش پر آج بھارتیہ جنتاپارٹی نے ٹاون ہال اونتی پورہ میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا جس میں اٹل جی کی خدمات کو یاد کیا گیا۔

اس موقع پر بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر، سنگھٹن منتری ویر صراف، ڈسٹرکٹ صدر پلوامہ سجاد، رینہ اور ورکروں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

حد بندی کمیشن سفارشات مفتی اورعبداللہ خاندانوں کو منظور نہیں،بی جے پی

اس موقع پر بی جے پی لیڈران نے مودی حکومت کی کارکردگی کی حصولیابیوں Achievements of Modi government کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے ملک میں جامع تعمیر ترقی کے لیے نقش راہ تیار کی ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے الطاف ٹھاکر نے بتایا کہ حد بندی کمیشن کی سفارشات Delimitation Commission Draft سے مفتی اور عبداللہ خاندانوں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں، کیونکہ اب ان کو معلوم ہوا ہے کہ ان کی دکانیں اب بند ہو رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:Leaders Pay Homage to Vajpayee: قائدین نے واجپئی کو خراج عقیدت پیش کیا

انہوں نے بتایا کہ اب جموں و کشمیر میں وزیر اعلیٰ جموں صوبے سے ہوگا جو مفتی خاندان اور عبداللہ خاندان کو منظور نہیں ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آج کا دن ملک کے سابق وزیراعظم اٹل بہاری کا جنم دن Birthday Former PM Atal Bihari Vajpayee ہے جس کو گڈ گورننس کے طور منایا جاتا ہے اور یہ اٹل جی ہی تھی جس کے کام کاج کا معترف اپوزیشن لیڈران بھی ہیں۔

ہم آپ کو بتا دیں کہ اٹل بہاری واجپئی 25 دسمبر 1924 کو کرشنا دیوی اور کرشنا بہاری واجپئی کے گھر میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1939 میں بی جے پی کی سرپرست تنظیم راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

سابق وزیر اعظم واجپائی کا 16 اگست 2018 کو دہلی کے ایمس ہسپتال میں انتقال ہوگیا تھا۔ انہیں سنہ 2015 میں بھارت کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز بھارت رتن سے نوازا گیا تھا۔ اٹل بہاری واجپائی وہ واحد رہنما تھے جو جواہر لال نہرو کے بعد تین بار وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.