پولیس نے نوجوان صحافی سجاد گل پر امن اور استحکام خراب کرنے کا الزام Accused of Disturbing Peace and order لگایا ہے۔ اور اس سلسلے میں سمبل عدالت میں چارج شیٹ Charge Sheet in Court دائر کیا۔
سجاد گل پر یہ الزام ہے کہ 'انہوں نے مبینہ طور پر عسکریت پسند سلیم پرے کی ہلاکت کے خلاف ان کے لواحقین کی نعرہ بازی سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا تھا اور بعد میں اسکو ڈلیٹ کیا تھا'۔
یہ بھی پڑھیں:Charge Sheet Against Kashmiri Journalist: صحافی سجاد گُل کے خلاف چارج شیٹ دائر
پولس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مذکورہ صحافی کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ سجاد گل لوگوں کو حکومت کے خلاف بھڑکانے کے لیے جھوٹی خبریں ٹویٹ کرتے تھے۔
پولیس بیان کے مطابق 'سجاد احمد ڈار ولد غلام محمد ڈار ساکن شاہ گنڈ حاجن جو سجاد گُل کے نام سے ایک ٹویٹر اکاؤنٹ چلاتے ہیں اور وہ ہمیشہ حکومت مخالف خبروں کی تلاش میں رہتے ہیں اور ان کو سوشل میڈیا پر شائع کرتے ہیں'۔
پولس کے مطابق 'صحافی عوام کو حکومت کے خلاف اکسانے اور لوگوں میں ملک مخالف دشمنی پھیلانے کے لیے وہ ایسی خبریں اور ٹویٹس اپ لوڈ کرتے ہیں جو حقائق پر مبنی نہیں ہوتے تھے'۔
پولیس نے مزید بتایا کہ 'اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر نمبر 12/2021 سیکشن 147، 447، 336، 353/IPC کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اس کے خلاف حتمی چارج شیٹ کو عدالتی فیصلہ کے لیے جے ایم آئی سی سمبل کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔