ETV Bharat / city

Covid-19 Surge in J&K: جموں وکشمیر میں کورونا کا قہر،ایک دن میں 5818 کیسز پازیٹو - کورونا کا قہر جموں و کشمیر میں

جموں وکشمیر میں کورونا کے یومیہ کیسز میں د ن بدن اضافہ Covid-19 Surge in J&K ہو رہا ہے۔ بدھ کے روز یوٹی میں کورونا کے 5818 افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ اس دوران چار مریض ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

covid-19-surge-j-k-logs-5818-cases-4-deaths
جموں وکشمیر میں کورونا کا قہر،ایک دن میں 5818 افراد پازیٹو
author img

By

Published : Jan 19, 2022, 10:59 PM IST

جموں و کشمیر میں کورونا کی یومیہ کیسز میں بے تحاشہ اضافہ درج Covid-19 Surge in J&K کیا گیا ہے۔ یو ٹی میں آج کورون وائرس کے 5 ہزار 818 مثبت کیسز درج کیے گئے ہیں جب کہ آج کے روز 4 افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

covid-19-surge-j-k-logs-5818-cases-4-deaths
جموں وکشمیر میں کورونا کا قہر،ایک دن میں 5818 افراد پازیٹو

سرکاری ترجمان نے بتایا کہ سری نگر میں ریکارڈ توڑ 1745افراد کی رپورٹ بدھ کے روز پازٹیو آئی، بارہمولہ میں 791، بڈگام میں 594، پلوامہ میں 230، کپواڑہ میں 93، اننت ناگ میں 217، بانڈی پورہ میں 130، گاندربل میں 84، کولگام میں 162اور شوپیاں میں 20افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

جموں ضلع میں 1131 افراد کی رپورٹ بدھ کے روز مثبت آئی ہے، اُدھمپور میں 105، راجوری میں 85، ڈوڈہ میں 63، کٹھوعہ میں 100، سانبہ میں 89، کشتواڑ میں پانچ ، پونچھ میں 66، رام بن میں 53، ریاسی میں 56افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

سرکاری ترجمان نے بتایا کہ بدھ کے روز 1255مریض صحتیاب ہوئے جن میں جموں ڈویژن سے 592 اور کشمیر صوبے سے 663 افراد شامل ہیں۔

اُن کے مطابق کشمیر صوبے میں فی الوقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 16900 اور جموں میں 9336 ہیں۔

جموں وکشمیر میں روز افزاں کورونا کے یومیہ معاملات میں اضافہ کے باعث لوگوں میں فکر وتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت جموں وکشمیر میں پریشان کن صورتحال ہے اور اگر انتظامیہ نے فوری طورپر کارگر اقدامات نہیں اُٹھائیں تو اس کی لپیٹ میں پوری یونین ٹریٹری آسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Weekend Lockdown in J&K: جموں و کشمیر میں طبی ماہرین ہفتہ وار لاک ڈاؤن کے خلاف

اُنہوں نے کہاکہ کورونا کے یومیہ معاملات میں کمی لانے کی خاطر لاک ڈاؤن واحد راستہ ہے اور اس پر اب عمل کرناسب کے لیے ناگزیر بن گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ لوگوں کو کورونا رہنما اصولوں پر من وعن عمل کرنی چاہئے تب جا کر وائرس کے پھیلاو کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.