ETV Bharat / city

سرینگر میں فائرنگ، ایک عام شہری ہلاک - etv bharat news

سرینگر کے کرن نگر علاقے میں ہفتے کے روز نامعلوم بندوق برداروں نے ایک عام شہری پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ بعد ازاں اُن کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔"

سرینگر فائرنگ میں عام شہری ہلاک
سرینگر فائرنگ میں عام شہری ہلاک
author img

By

Published : Oct 2, 2021, 6:16 PM IST

Updated : Oct 2, 2021, 6:58 PM IST

جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے کرن نگر علاقے میں ہفتے کے روز نامعلوم مسلح افراد نے ایک عام شہری پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہوگیا۔

سرینگر میں فائرنگ، ایک عام شہری ہلاک

ایک سینئر پولیس آفیسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ "بندوق برداروں نے شہر کے کرن نگر علاقے میں ایک عام شہری پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں شہری شدید طور پر زخمی ہو گیا۔"

اُنہوں نے مزید کہا کہ "زخمی شخص کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔"

پولیس نے ہلاک کیے گئے افراد کی شناخت چیتہ بل کے رہنے والے ماجد احمد گوجری ولد عبدل الرحمان گوجری کے طور پر کی ہے۔ پولیس کے مطابق اُن کے چھاتی پر تین اور ایک گولی ایک چہرے پر لگی ہے۔

وہیں سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

Last Updated : Oct 2, 2021, 6:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.