ETV Bharat / city

LG inaugurates First Cinema Multiplex کشمیر میں سینما کی واپسی، ایل جی نے کیا ملٹی پلیکس سینما کا افتتاح - First Cinema Multiplex in Sri Nagar

کشمیر میں سینما کی واپسی ہوئی ہے، آج ایل جی منوج سنہا نے نئے سینما کا افتتاح کیا۔ Return of Cinema in Kashmir۔ بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی تازہ ترین فلم ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ سخت گیر موقف رکھنے والی تنظیموں کی جانب سے بائیکاٹ کی کال کے سبب اگرچہ باکس آفس پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی تاہم فلم کے ہیرو عامر خان اور ان کے مداحوں کو یقیناً اس خبر سے کافی مسرت ہورہی ہوگی کہ فلم کو آج 20 ستمبر منگل کو وادیٔ کشمیر کے پہلے ملٹی پلیکس میں ریلیز کیا جارہا ہے۔ Kashmirs First Multiplex

LG inaugurates First Cinema Multiplex
LG inaugurates First Cinema Multiplex
author img

By

Published : Sep 20, 2022, 1:55 PM IST

سری نگر: تیس برس کے بعد آج وادیٔ کشمیر میں سینما کی دوبارہ بحالی ہوگئی جب جموں وکشمیر یونین ٹیریٹری کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا سرینگر میں نئے سینما کا افتتاح کیا۔ سرینگر کے شیو پورہ اور بادامی باغ آرمی کنٹونمنٹ سے متصل سینما تھیٹر کو ڈی پی دھر نے آئی ناکس کمپنی سے تعمیر کروایا ہے۔ منوج سنہا نے اس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ سینما کی بحالی بدلتے کشمیر کی نشانی ہے۔ Cinema Returns to Kashmir LG inaugurates First Cinema Multiplex

کشمیر میں سینما کی واپسی، ایل جی نے کیا سینما کا افتتاح

یہ بھی پڑھیں:

سینما میں آج مقبول اداکار عامر خان کی نئی فلم 'لال سنگھ چڑھا" کو بڑے پردے پر دکھایا گیا۔ سینما کے شائقین نے اس کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ سینما سے نوجوان لوگ لطف اندوز ہوں گے۔ ای ٹی وی کے ساتھ بات کرتے ہوئے سینما کے مالک وجے دھر نے بتایا کہ 30 ستمبر سے اس سینما میں روزانہ شووز ہوں گے اور 26 ستمبر سے ٹکٹ بیچنے کی شروعات ہو گی۔ یاد رہے کہ وادی میں سرینگر اور اننت ناگ میں کئی معروف سینما گھر تھے لیکن عسکریت پسندی کی شروعات سے ان سینما ہالز کو ناسازگار حالات کے سبب بند کرنا پڑا تھا۔ کئی سینما ہال آج ویران عمارتیں نظر آرہے ہیں تو کئی سیکورٹی فورسز کے کیمپس میں تبدیل کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

اگرچہ سنہ 1998 میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کی قیادت والی حکومت نے سرینگر میں ریگل، نیلم اور براڈوے دوبارہ کھولے تھے لیکن ریگل سینما ہال کے باہر گرینیڈ دھماکہ کیا گیا تھا جس کے بعد سینما کھولنے کا سلسلہ مکمل طور پر بند ہوگیا۔ البتہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کشمیری پنڈت ڈی پی دھر نے سونوار میں 'آئی ناکس' سینما بنایا ہے جس میں فلم شائقین کے لیے تین آڈیٹوریم میں 520 سیٹوں کی تعداد رکھی گئی ہے اور اس میں شائقین کے لیے جدید سہولیات دستیاب ہوں گی۔

قابل ذکر ہے دھر خاندان اس نئے سینما ہال سے متصل معروف "براڈوے" سینما چلا رہا تھا لیکن اس کو نوے کے بعد ناسازگار حالات کے وجہ سے بند کیا گیا تھا۔ اس عمارت کو تجارتی مرکز میں تبدیل کیا گیا ہے۔ ڈی پی دھر کا کہنا ہے کہ انہوں نے وادی کے نوجوانوں کے لیے سینما کی واپسی کی ہے تاکہ وہ بھی بڑے پردے پر فلم دیکھ پائیں۔

غور طلب ہے کہ گزشتہ روز ایل جی منوج سنہا نے پلوامہ اور شوپیان میں دو سینما ہالز کا افتتاح کیا تھا اور کہا تھا کہ جموں وکشمیر کے ہر ضلع میں سینما ہال بنایا جائے گا۔ پلوامہ اور شوپیان میں دو سرکاری عمارتوں میں بڑے کمروں کو سینما ہالز میں تبدیل کیا گیا ہے جہاں فلمیں دکھائی جائیں گی۔ تاہم ان ہالز میں روزانہ شوز کی شروعات کے متعلق انتظامیہ نے کوئی جانکاری نہیں دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.