ETV Bharat / city

گاندربل میں بی جے پی کا اجلاس، متعدد نوجوان پارٹی میں شامل - گاندربل میں بی جے پی کا اجلاس

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے آج گاندربل کے ٹاؤن ہال میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس کے دوران متعدد مقامی نوجوانوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی جب کہ انہوں نے بی جے پی میں شامل ہونے کو خوش قسمتی سے تعبیر کیا۔

گاندربل میں بی جے پی کا اجلاس، متعدد نوجوان پارٹی میں شامل

author img

By

Published : Sep 8, 2021, 9:26 PM IST

گاندربل کے ٹاؤن ہال میں بی جے پی کی جانب سے ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں میونسپل کونسلر عبدالمجید میر، انجینیئر اعجاز احمد راتھر اور ضلع کے متعدد نوجوانوں نے جموں و کشمیر بی جے پی کے جنرل سکریٹری اشوک کول، ضلعی صدر غلام حسن راتھر اور دیگر رہنماؤں کی موجودگی میں بھاجپا میں شمولیت اختیار کرلی۔

گاندربل میں بی جے پی کا اجلاس، متعدد نوجوان پارٹی میں شامل

یہ بھی پڑھیں: گاندربل: ٹرانسفارمر میں آتشزدگی سے علاقے میں افراتفری

اس موقع پر اشوک کول نے ان نوجوانوں کا پارٹی میں خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نوجوان جموں و کشمیر میں پارٹی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اشوک کول نے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ملک کی ترقی کے لیے وزیراعظم نریندر مودی کی خدمات کی ستائش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.