ETV Bharat / city

Basic Facilities in Ganderbal: گاندربل میں لوگ خود ہی سڑک تعمیر کر رہے ہیں، کیوں؟

مرکزی حکومت اور جموں و کشمیر انتظامیہ بھلے ہی وادی میں تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے دعوے کرتے ہوں لیکن زمینی سطح پر ان دعوؤں کی قلعی کھل جاتی ہے۔ Basic Facilities in Ganderbal

Basic Facilities in Ganderbal
Basic Facilities in Ganderbal
author img

By

Published : Jan 8, 2022, 2:12 PM IST

Updated : Jan 8, 2022, 2:46 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں نونر کاوباغ علاقہ آج بھی سڑک جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ علاقہ ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے محض 5 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔ علاقے کے لوگ مجبوراً آپس میں چندہ اکٹھا کر اپنے بچوں اور عورتوں کے ساتھ سڑک کا کام شروع کر دیا ہے۔

لوگوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'اگرچہ اس سڑک کا معاملہ دو مرتبہ گرام سبھا میں بھی اٹھایا گیا اور متعلقہ افسران کی جانب سے یقین دہانیاں بھی کرائی گئیں لیکن نہ جانے کن وجوہات کی بنا پر سڑک تعمیر نہیں کی جا رہی ہے۔'

Basic Facilities in Ganderbal

علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ 'مجبور ہوکر انہوں نے خود ہی سڑک کا کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'ہم نے خود ہی چندہ بھی اکٹھا کیا ہے کیونکہ حکومت سے کوئی امید نہیں ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: Dilapidated Bandipora Road: خستہ حال رابطہ سڑک سے لوگوں کو سخت مشکلات

واضح رہے وادی کشمیر خاص کر ضلع گاندربل میں آج بھی اس طرح کے درجنوں علاقے موجود ہیں جہاں حکومتی دعوؤں کے باوجود بھی لوگ پینے کے پانی، سڑک اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ Drinking water facilities in Ganderbal

Last Updated : Jan 8, 2022, 2:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.