ETV Bharat / city

'ہم دہلی یا پڈو چیری جیسی حکومت جموں و کشمیر میں نہیں چاہتے'

کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کے ہمراہ سری نگر میں پارٹی دفتر کے افتتاح کے دوران کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق رکن پارلیمان غلام نبی آزاد نے کہا کہ' ہم یہ نہیں چاہتے کہ لیفٹنینٹ گورنر یہاں کے امن و قانون کو دیکھیں، کیونکہ جموں و کشمیر ایک سرحدی خطہ ہے اس لیے وہ یہاں کچھ نہیں کر سکتے۔ صرف مقامی وزیر اعلیٰ ہی اسے بہتر طور پر سنبھال سکتا ہے'۔

کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق رکن پارلیمان غلام نبی آزاد

author img

By

Published : Aug 10, 2021, 3:43 PM IST

کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق رکن پارلیمان غلام نبی آزاد نے منگل کے روز راہل گاندھی سے گزارش کی کہ وہ آئندہ تین روز میں جموں و کشمیر کی ریاست بحالی کے حوالے سے بل کو پارلیمنٹ میں منظورِی دلائیں۔ سرینگر میں واقع پارٹی دفتر میں راہل گاندھی کے ہمراہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ان کا کہنا تھا کہ 'ہم دہلی یا پڈو چیری جیسی حکومت جموں و کشمیر میں نہیں چاہتے'۔

کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق رکن پارلیمان غلام نبی آزاد

اُن کا مزید کہنا تھا کہ 'ہم یہ نہیں چاہتے کہ لیفٹنینٹ گورنر یہاں کے امن و قانون کو دیکھیں کیونکہ جموں و کشمیر ایک سرحدی خطہ ہے اس لیے وہ یہاں کچھ نہیں کر سکتے۔ صرف مقامی وزیر اعلیٰ ہی اسے بہتر طور پر سنبھال سکتا ہے'۔

مزید پڑھیں: Rahul Gandhi: راہل گاندھی نے کھیر بھوانی مندر میں حاضری دی

جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد راہل گاندھی پہلی بار کشمیر آئے ہیں۔ دفعہ370 کی منسوخی اور جموں وکشمیر کو دو یونین ٹریٹریز میں تقسیم کرنے کے فیصلے کے کچھ ہی دن بعد راہل گاندھی اپوزیشن کے کچھ رہنماؤں کے ساتھ کشمیر آئے تھے لیکن انہیں سرینگر ایئرپورٹ سے ہی واپس بھیج دیا گیا تھا۔ اب دو سال گزر جانے کے بعد راہل گاندھی کشمیر دورہ پر ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.